فرینڈزپراویڈنٹ ٹرافی
فرینڈز پراویڈنٹ ٹرافی برطانیہ میں ایک روزہ کرکٹ مقابلہ تھا۔یہ ان 4 ٹورنامنٹس میں سے ایک تھا جس میں ہر سیزن میں 18 اول درجہ کاؤنٹیز نے حصہ لیا۔ ان کے ساتھ سکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ کی ٹیمیں شامل ہوئیں۔ لنکاشائر نے ریکارڈ 7 مرتبہ ٹائٹل جیتا ہے۔
ممالک | انگلینڈ |
---|---|
منتطم | انگلینڈ اورویلزکرکٹ بورڈ |
فارمیٹ | لسٹ اے کرکٹ |
پہلی بار | 1963 |
تازہ ترین | 2009 |
ٹیموں کی تعداد | 20 |
موجودہ فاتح | ہیمپشائر |
زیادہ کامیاب | لنکا شائر (7 ٹائیٹل) |
اس مقابلے کو پہلے C&G ٹرافی (2000–2006)، نیٹ ویسٹ ٹرافی (1981–2000) اور جیلیٹ کپ (1963–1980) کے نام سے جانا جاتا رہا ہے۔ 2006ء کے سیزن کے بعد مختصر مدت کے لیے، یہ مقابلہ ECB ون ڈے ٹرافی کے نام سے جانا جاتا تھا کیونکہ جب چیلٹن ہیم اور گلوسٹر نے 2006ء کے سیزن کے بعد مقابلے کے ساتھ اپنی وابستگی ختم کرنے کا فیصلہ کیا تو کوئی اسپانسرز آنے والے نہیں تھے۔ ٹورنامنٹ، پرو40 چالیس اوورز کے مقابلے کے ساتھ، 2010 ء کے سیزن سے ECB 40 مقابلے کی جگہ لے لی گئی۔