فرینک لیسلی اولیور تھورن (پیدائش: 16 اگست 1912ء)|(انتقال: 11 فروری 1942ء) ایک آسٹریلوی کرکٹر تھا۔ انھوں نے 1937ء اور 1939ء [1] درمیان وکٹوریہ کے لیے 7فرسٹ کلاس کرکٹ میچ کھیلے۔تھرون ایک درمیانے درجے کا گیند باز تھا جس نے ڈان بریڈمین کو شیفیلڈ شیلڈ میں پانچ رنز پر آؤٹ کیا جب بریڈمین 1938-39ء میں مسلسل ساتویں اول درجہ سنچری بنانے کا عالمی ریکارڈ بنا رہے تھے۔ [2] [3] انھوں نے اسی سیزن میں تسمانیہ کے خلاف 111 رنز کے عوض 5 اور تسمانیہ کے خلاف 74 رنز کے عوض 5 وکٹ لیے تھے۔ [4] تھرون نے فروری 1941ء میں رائل آسٹریلین ایئر فورس میں شمولیت اختیار کی [5] وہ بمبار کے عملے کا رکن تھا ۔

فرینک تھورن
ذاتی معلومات
مکمل نامفرینک لیسلی اولیور تھورن
پیدائش16 اگست 1912(1912-08-16)
سینٹ ارناؤڈ، وکٹوریہ, آسٹریلیا
وفات11 فروری 1942(1942-20-11) (عمر  29 سال)
گیسماتا, نیو برطانیہ, نیو گنی علاقہ
بلے بازیدائیں ہاتھ کا بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کا میڈیم پیس گیند باز
حیثیتگیند باز
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
1937–1939وکٹوریہ
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ فرسٹ کلاس
میچ 7
رنز بنائے 48
بیٹنگ اوسط 6.85
100s/50s 0/0
ٹاپ اسکور 30
گیندیں کرائیں 1377
وکٹ 24
بالنگ اوسط 26.83
اننگز میں 5 وکٹ 2
میچ میں 10 وکٹ 1
بہترین بولنگ 5/74
کیچ/سٹمپ 1/0
ماخذ: ای ایس پی این کرک انفو، 17 دسمبر 2019ء

انتقال

ترمیم

وہ 11 فروری 1942ء میں نیو برطانیہ میں گیسماتا بندرگاہ پر جاپانی تباہ کاروں پر بمباری کرنے کے مشن کے دوران گر کر ہلاک ہو گیا تھا۔ اس  کی عمر 29 سال تھی۔ طیارے کا ملبہ 60 سال سے زائد عرصے سے نہیں ملا تھا۔ [2]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Frank Thorn"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 نومبر 2015 
  2. ^ ا ب Greg Growden, Cricketers at War, ABC Books, Sydney, 2019, pp. 149–50.
  3. "South Australia v Victoria 1938-39"۔ Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 اکتوبر 2022 
  4. "Tasmania v Victoria 1938-39"۔ CricketArchive۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 دسمبر 2019 
  5. "Thorn, Frank Leslie Oliver"۔ World War Two Nominal Roll۔ 26 اگست 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 دسمبر 2019