بلوا، دنگا یا فساد (انگریزی: Riot) ایک قسم کی شہریوں کی نافرمانی ہے جس میں کم از کم کوئی ایک گروہ پر تشدد انداز میں یا تو حکومت وقت اور ارباب مجاز کے خلاف اٹھ کھڑا ہوتا ہے یا پھر اپنی کسی ناراضی کے اظہار کے لیے جائداد اور عوام پر ٹوٹ پڑتا ہے۔ بلوہ کی مار پیٹ سے کئی بار لوگ بُری طرح سے زخمی ہو جاتے ہیں، انھیں اسپتال میں پھرتی کرنا پڑتا ہے یا پھر لوگوں کا بے رحمانہ انداز میں قتل کیا جاتا ہے۔ کئی بار نجی اور سرکاری املاک کو شدید نقصان پہنچایا جاتا ہے یا پھر ان پر آتش زدگی کی جاتی ہے۔ بلوہ کے اسباب حکومت اور سیاسی اتھل کی وجہ سے ہو سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ مذہبی، فرقہ وارانہ، ذات پات پر مبنی اور نسلی وجوہ کی وجہ سے بھی ہو سکتے ہیں۔

شمال مشرقی دہلی کے فسادات میں خاکستر ہونے والی کاریں۔

جن چیزوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے، ان میں منجملہ دیگر کئی اشیاء کے دکانات، کاریں، ہوٹلیں، سرکاری زیر انتظام ادارہ جات اور مذہبی عمارات شامل ہیں۔[1]


مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. Braha, D. (2012)۔ "Global Civil Unrest: Contagion, Self-Organization, and Prediction"۔ PLOS ONE۔ 7 (10): e48596۔ Bibcode:2012PLoSO...748596B۔ PMC 3485346 ۔ PMID 23119067۔ doi:10.1371/journal.pone.0048596