فسطاط (عربی: الفسطاط) مسلم مصر کا پہلا دار الحکومت تھا جس کی بنیادیں فاتح مصر حضرت عمرو بن عاص نے رکھیں۔ فسطاط کے شمالی حصے میں ہی فاطمی حکمرانوں نے قاہرہ کی بنیادیں رکھیں جو اب مصر کا دار الحکومت ہے۔

فسطاط
Fustat

الفسطاط
مصر کا قاہرہ سے قبل دارالحکومت
فسطاط
فسطاط
عرفیت: خیموں کا شہر
موجودہ دور میں کا حصہقدیم قاہرہ
خلافت راشدہ641–661
خلافت امویہ661–750
خلافت فاطمیہ905–1168
قیام641
آبادی (بارہویں صدی)
 • کل200,000

آج کل فسطاط قاہرہ کے ضلع "قدیم مصر" کا حصہ ہے۔ یہ دور فراعین کے بعد نیل کے ساحل پر واقع مصر کا پہلا دار الحکومت تھا۔

عربی زبان میں فسطاط کا مطلب "خیمہ" ہے۔ اس شہر کا نام فسطاط اس لیے پڑا کیونکہ حضرت عمرو بن عاص نے اسی جگہ شہر کے قیام کا فیصلہ کیا جہاں مجاہدین نے قیام کیا اور حضرت عمرو بن عاص کا خیمہ نصب کیا گیا۔ اسی نسبت سے یہ شہر فسطاط کہلایا۔