فضائی امتناع یا فضائی ممانعت، جسے گہری فضائی مدد بھی کہا جاتا ہے، ایک فوجی حربہ ہے جس میں دشمن کی افواج اور دشمن کی حدود کے اندر بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کے لیے فضائی طاقت کا استعمال شامل ہے۔ بُنیادی ڈھانچے میں سڑکیں، پُل، ٹرانسپورٹ طیارے، ایندھن اور گولہ بارود کا ذخیرہ شامل ہے۔ اِس کا مقصد دشمن کی افواج اور رسد کو میدان جنگ تک پہنچنے سے پہلے روکنا، تاخیر کرنا یا تباہ کرنا ہے۔

امریکی بحریہ کے اے-7ای کورسیر II نے 1972 میں شمالی ویتنام میں ہائی دیونگ پل پر بمباری کی۔
پاک فضائیہ کے ایف-86ایف سیبر کی 4 جہازوں پر مشتمل فارمیشن 1965 کی جنگ کے دوران ایک امتناعی مشن سے واپس آرہی ہے۔

یہ عملی طور پر تمام فوجی فضائی قوتوں کی بنیادی صلاحیت ہے، اور پہلی جنگ عظیم کے بعد سے تنازعات میں استعمال کی گئی ہے۔ اس مقصد کے لیے استعمال کیے جانے والے طیارے مانع طیارے کہلاتے ہیں۔

فضائی امتناع فوجیوں اور رسد کے میدان جنگ تک پہنچنے سے پہلے ان کی جسمانی تباہی یا انخلاء کا سبب بن سکتا ہے، دشمن کی مواصلاتی لائنیں منقطع کر سکتا ہے اور اِس کے علاوہ فوجیوں اور رسد کو میدان جنگ تک پہنچنے سے روک سکتا ہے۔ یہ دشمن کے لاجسٹک نظام میں نظامی ناکارہیاں پیدا کر سکتا ہے تاکہ سپاہی اور سامان میدان جنگ میں زیادہ آہستہ یا غیر اقتصادی انداز میں پہنچیں۔[1][2][3]

حوالہ جات

ترمیم
  1. Mark (1995), p. 1-6
  2. Chun (2001), pp. 131–132
  3. Mark (1995), pp. 401–405