فضائی ہم بستری ایک مظاہرے کی کار روائی ہے جس کی ایجاد جاپان میں ہوئی؛ اس کے تحت ملبوس مرد اور خواتین جنسی کار روائی کا کسی نادیدہ شراکت دار کے ساتھ پیش کرتے ہیں، جو کئی بار ماورائے حقیقت ہوتا ہے۔ اس کے پس پردہ موسیقی بجائی جاتی ہے اور حاضرین کے روبرو ایک مقابلے کا انعقاد ہوتا ہے۔ یہ اپنے نام کی موسومیت کے اعتبار سے فضائی گٹار بجانے کے مشابہ ہے۔ اس کے موجد جے تارو سوگی ساکو (J-Taro Sugisaku) کہتے ہیں کہ اس کی ایجاد ٹوکیو میں 2006ء میں کچھ ایسے مردوں نے کی تھی جن کے یہاں دوست لڑکیاں نہیں تھیں اور وہ بے زار تھے۔ [1] فضائی ہم بستری کی عالمی چیمپئن شپ کا ایک ویڈیو یوٹیوب پر جنوری 2007ء میں اپلوڈ کیا گیا تھا۔ [2] اس کے بعد بی بی سی تھری کا ایک ڈاکیومنٹری شو مارچ 2007ء میں آیا جس کا نام جاپانوراما تھا۔[3] اسے بھی یوٹیوب پر اپلوڈ کیا گیا تھا، تاہم اسے "کچھ صارفین کے لیے نامناسب کے طور پر نشان زدہ" کیا تھا۔".

اس ویڈیو کا تذکرہ مختلف بلاگوں پر بہ کثرت کیا گیا۔ [4] جاپانوراما ویڈیو کو مئی 2007ء میں آرلینڈو، فلوریڈا کے جیسن 2007ء کنونشن میں دکھایا گیا۔ اسی کے ساتھ ایک فضائی ہم بستری کا مقابلہ شروع ہوا، جس کے ویڈیو نے یوٹیوب پر اپنی الگ جگہ بنائی۔ [5]

اواخر جنوری اور ابتدائی فروری 2007ء میں امریکی سیاہ فام مرد نوجوانوں کے ایک گروپ نے خود کو "پیئر پریشر" کا نام دیا اور دو ویڈیوز تیار کیے جس میں فضائی ہم بستری کو موسیقی کے ساتھ ہوتا دکھایا گیا۔ اس ویڈیو کو یوٹیوب پر اپلوڈ کیا گیا۔ اس کے لیے صارفی نام "amp6" چنا گیا۔ فلیش بوٹ نے اسے "اب تک کا بہترین فضائی ہم بستری ویڈیو" قرار دیا۔[6]

اگست 2007ء سے الامو ڈرافت ہاؤز ہر دو مہینے میں ایک بار ریاستہائے امریکا میں فضائی ہم بستری کے مقابلے منعقد کرتے آ رہا ہے۔[7]

جون 2009ء میں الامو ڈرافت ہاؤز نے پورے ملک کا فضائی ہم بستری چیمپئن شپز کے تحت دورہ کیا جس میں چودہ شہروں کا احاطہ کیا گیا تھا۔ اس دورے کی میزبانی مزاحیہ فن کار کریس ٹرو نے کی۔ یہی دورہ 2010ء میں ہوا۔ اس موقع پر لی گئی تصاویر الامو ڈرافت ہاؤز کے فلیکر صفحے پر اپلوڈ کی گئی ہیں۔[8][9]

حوالہ جات ترمیم

  1. Japan's air sex world champion licks himself into shape[مردہ ربط], Mainichi Daily News, 21 September 2006
  2. اس مظاہرے سے متعلق ایک رو داد جاپانی رسالے ویکلی پلے پوائے میں 2006ء میں چھپی تھی۔ اس کو انگریزی زبان کی ویب گاہ روزنامہ مائنیچی نے آگے پیش کیا۔ A report about the phenomenon in the Japanese magazine Weekly Playboy in 2006 was picked up by the English language web site Mainichi Daily News. Air Sex World Championship, YouTube, uploaded 2 January 2007
  3. Japanorama, Series 3, Episode 2, BBC3, first aired 26 March 2007
  4. Air Sex links, by Buzzfeed
  5. Air Sex Contest Jacon '07
  6. "Peer Pressure" performed their routine in Atlanta as part of the official Air Sex World Championships tour in June 2009. Peer Pressure: The Best Air Sex Video Of All Time آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ fleshbot.com (Error: unknown archive URL), Fleshbot.com, 10 May 2007
  7. Air Sex news report on Vimby
  8. Photos from the Austin Air Sex preliminary rounds
  9. Air Sex in Germany