فضیل جعفری
اردو کے ممتاز جدید ناقد و ادیب ، صحافی اور معروف شاعر
پروفیسر فضیل جعفری 22 جولائی 1936ء کو الہ آباد کے ایک قصبے میں پیدا ہوئے تھے۔ انھوں نے اپنا تدریسی کام اورنگ آباد سے شروع کیا اور کوئی دس برس وہاں پڑھا یاپھر 1970ء میں وہ برہانی کالج(ممبئی) سے وابستہ ہوئے۔ وہ دوبار مشہور روزنامہ انقلاب (ممبئی) کے مدیر بنے اور کچھ مدت وہ بطور ایڈیٹر ہفت روزہ بلٹز (اُردو) سے بھی متعلق رہے۔ موصوف انگریزی کے ایک میگزین وَن انڈیا ون پیپل‘ کے ایڈیٹر بھی کام کر چکے ہیں۔ ان کی کئی کتابیں شائع ہو چکی ہیں جن میں سے
- چٹان اور پانی،
- افسوس حاصل کا،
- کمان اور زخم‘ ،
- صحرا میں لفظ
- رنگِ شکستہ
شائع ہو چکے ہیں۔ انھیں ملک کا مشہور اعزاز ' غالب ایوارڈ' بھی تفویض کیا گیاتھا۔ یکم مئی 2018ء کو فضیلؔ جعفری کا ممبئی میں انتقال ہوا،
حوالہ جات
ترمیمﭘﯿﻤﺎﻧۂ ﻏﺰﻝ ( ﺟﻠﺪ ﺩﻭﻡ ) ،ﻣﺤﻤﺪ ﺷﻤﺲ ﺍﻟﺤﻖ،ﺻﻔﺤﮧ :363*