ایک مشین حقیقی معنوں میں اس وقت ذہین سمجھی جاتی ہے جب وہ فطری زبان (Natural Language) کی طرح سمجھنے اور ترجمانی کرنے میں معاون ہو۔ نیچرل لینگویج دراصل وہ زبان ہے۔ جس میں انسان اپنے مافی الضمیر کو ادا کرتاہے۔ جو زبان لوگ بولتے اور سمجھتے ہیں۔ مثلاً اردو، ہندی اور انگریزی ،وغیرہ۔ مذکورہ بالا زبانوں میں ارسال وترسیل کی بھی مکمل صلاحیت موجود ہے۔ جو مصنوعی زبانوں کے برخلاف ہیں۔ جن کو ہم فارمل لنگویجس بھی کہتے ہیں۔ مثلاً C++، Java، .Netوغیرہ۔ اور ان مصنوعی زبانوں کے لیے بہت ہی مشکل Syntax موجود ہے۔ مثلاً اگر کوئی شخص یہ کہے Tom go to school تو مخاطب سمجھ جائے گا کہ متکلم غلطی کر رہاہے اوردرست جملہ Tom goes to School ہے۔ تاہم مخاطب کو معنی سمجھنے میں غلطی نہیں ہوگی۔ اس کے برخلاف C++میں اگر ایک سیمی کولن بھی چھوٹ جائے گا تو ،وہاں پر parsing error بتلائے گا۔ اور کام آگے بڑھنے سے رک جائے گا۔ تو اس سے معلوم ہوا کہ فارمل لنگویجس بہت ہی سخت اصولوں کی روشنی میں بنائی گئیں ہیں۔ گوکہ نیچرل لنگویج میں بھی ہمارے سامنے متعدد اصول وقواعد ہیں پھر بھی ہمیں اس میں کچھ آزادی میسر ہے۔ اگر ہم سے چھوٹی موٹی غلطی سرزد بھی ہو جائے تو معنیاتی ترسیل میں بہت زیادہ دشواری پیش نہیں آتی۔ ’’ فطری زبان کاری دراصل ایک ایسا نظام ہے جس میں مصنوعی ذہانت (Artificial intelligence) کو استعمال کرتے ہوئے کمپیوٹر کو اس قابل بنایا جاتا ہے کہ وہ نیچرل لنگویج کے فروغ میں راہیں ہموار کرے۔[ ]‘‘ مختصراًیہ کہ فطری زبان کاری دراصل کمپیوٹر سائنس کا ایک میدان ہے۔ جس میں ایک کمپیوٹر نیچرل لنگویج (NL)سے اہم معلومات کو اخذ کر تاہے۔ یا نیچرل لنگویج کے لیے آوٹ پٹ فراہم کرتاہے۔ بطورِ نظریہ فطری زبان کاری ایک human–computer interactionکا بہت ہی پرکشش طریقۂ کار ہے[1]

حوالہ جات ترمیم

ٰٰٰٰ