فعل مضارع
فعل مضارع ایسا فعل جس میں موجودہ (حال) اور آنے والا (مستقبل) دونوں زمانے پائے جائیں جیسے نجمہ کتاب پڑھے، اسلم کھانا کھائے، بشرہ سوئے، احمد اسکول جائے، اختر پھول لائے، اِن جملوں میں پڑھے، کھائے، سوئے، جائے، لائے فعل مضارع ہیں۔
فعل مضارع
ترمیمفعل مضارع کا مفہوم
ترمیمایسا فعل جس میں موجودہ (حال) اور آنے والا (مستقبل) دونوں زمانے پائے جائیں فعل مضارع کہلاتا ہے۔
- یا
وہ فعل جس میں زمانہ حال اور زمانہ مستقبل دونوں زمانوں کا مفہوم پایا جائے اسے فعل مضارع کہتے ہیں۔
- یا
فعل مضارع اُس فعل کو کہتے ہیں جس میں کسی کام کا کرنا یا ہونا فعل حال یا فعل مستقبل دونوں زمانوں میں پایا جاتا ہے۔
فعل مضارع کی مثالیں
ترمیمنجمہ کتاب پڑھے، اسلم کھانا کھائے، بشرہ سوئے، احمد اسکول جائے، اختر پھول لائے، اِن جملوں میں پڑھے، کھائے، سوئے، جائے، لائے فعل مضارع ہیں۔
فعل مضارع بنانے کا قاعدہ
ترمیم- فعل مضارع بنانے کا قاعدہ یہ ہے کہ مصدر کا ”نا“ دور کر کے ”ے“ لگانے سے فعل مضارع بن جاتا ہے جیسے دیکھنا مصدر سے دیکھے، کھانا مصدر سے کھائے وغیرہ
- مصدر کی علامت ”نا“ دور کرنے سے اگر ”آ“ یا ”وائو“ باقی رہ جائے تو آخر میں ”ئے“ لگانے سے فعل مضارع بن جاتا ہے جیسے آنا مصدر سے آئے۔
فعل مضارع کی گردان
ترمیمواحد غائب | جمع غائب | واحد حاضر | جمع حاضر | واحد متکلم | جمع متکلم |
---|---|---|---|---|---|
وہ آئے | وہ آئیں | توآئے | تم /آپ آئیں | میں آئوں | ہم آئیں |
وہ دیکھے | وہ دیکھیں | تودیکھے | تم/آپ دیکھیں | میں دیکھوں | ہم دیکھیں |