فکشن
(فكشن سے رجوع مکرر)
فکشن سے مراد ایسا کوئی کام ہے جو، جزوی یا مجموعی طور پر، مصنف کی ایجاد کردہ غیر حقیقی اور من گھڑت معلومات یا واقعات پر مشتمل ہو۔ اگرچہ فکشن کی اصطلاح خصوصاً ناولوں اور افسانوں کے لیے استعمال ہوتی ہے، تاہم اس کا اطلاق جلوہ گاہ (تھیٹر)، فلموں، ٹیلی ویژن ڈراموں، نظموں اور گیتوں پر بھی ہوتا ہے۔ فکشن کی ضدغیر فکشن (یا غیر فکشن) ہے جو قطعی طور پر حقیقی (یا کم از کم فرض کردہ حقیقی) واقعات، تفصیلات اور مشاہدات، وغیرہ کا بیان ہوتی ہے۔