فلیمنگ کا دائیں ہاتھ کا قانون

فلیمنگ کا دائیں ہاتھ کا قاعدہ برقی دوران کی سمت ظاہر کرتا ہے جب ایک مقناطیسی میدان میں ایک تار یا تاروں کا آرمیچر حرکت کرتا ہے۔ یہ ایک جنریٹر کے آرمیچرمیں کرنٹ کی سمت کا تعین کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ جب ایک سرکٹ سے منسلک ایک تار مقناطیسی میدان میں حرکت کرتاہے ہے تب ایک برقی دوراں اس میں پیدا ہوتا ہے فراڑے کے قانون کے مطابق۔ تار میں برقی دوران دو ممکنہ سمتیں لے سکتا ہے۔ فلیمنگ کے دائیں ہاتھ کا قاعدہ کے مطابق اگر انگوٹھے کی سمت میں تار حرکت کرتا ہے اور پہلی انگلی مقناطیسی میدان کی سمت میں اشارہ کرتی ہے (شمال سے جنوب)، توپھر دوسری انگلی پیدا شدہ برقی دوران کی سمت کی نمائندگی کرتی ہے۔ یہ یاد رہے کہ یہ تینوں انگلیاں آپس میں عموداً ہے( یعنی 90 ڈگری ایک دوسرے کے ساتھ بناتے ہیں)۔

مزید دیکھیے ترمیم