فہرست حکمران مملکت آصفیہ (حیدر آباد)
دہلی کی مغلیہ سلطنت کے زوال کے بعد مسلمانوں کی جو خود مختار ریاستيں بر صغیر میں قائم ہوئیں ان میں سب سے بڑی اور پائیدار حیدر آباد دکن کی مملکت آصفیہ تھی۔ اس مملکت کے بانی نظام الملک آصف جاہ تھے اور اسی نام کی نسبت سے اس کو مملکت آصفیہ یا آصف جاہی مملکت کہا جاتا ہے۔ آصف جاہی مملکت کے حکمرانوں نے بادشاہت کا کبھی دعویٰ نہیں کیا۔ وہ خود کو نظام کہلاتے تھے اور وہ جب تک آزاد رہے مغل بادشاہ کی بالادستی تسلیم کرتے رہے اور اسی کے نام کا خطبہ اور سکہ جاری رکھا اور مسند نشینی کے وقت اس سے فرمان حاصل کرتے تھے۔ اس لحاظ سے دکن کی مملکت آصفیہ دراصل مغلیہ سلطنت ہی تھی جو دہلی کے زوال کے بعد دکن میں منتقل ہو گئی تھی۔ اس کے دور میں مغلیہ نظام حکومت نے اور مغلیہ سلطنت کے تحت پرورش پانے والی تہذیب نے دکن میں رواج پایا۔
حکمران مملکت آصفیہ کی فہرست مندرجہ ذیل ہے:
تصویر | لقب | نام | پیدايش | دور حکومت | وفات |
---|---|---|---|---|---|
نظامالملک آصف جاہ اول | میر قمر الدین خان | 20 اگست 1671ء | 31 جولائی 1720 تا 1 جون 1748ء | 1748 | |
ناصرجنگ | میر احمد علی خان | 26 فروری 1712ء | 1 جون 1748ء تا 16 دسمبر 1750ء | 16 دسمبر ء1750 | |
مظفرجنگ | میر حدایت محی الدین سعداللہ خان | ؟ | 16 دسمبر 1750ء تا 13 فروری 1751ء | 13 فروری 1751ء | |
صلابت جنگ | میر سعید محمد خان | 24 نومبر 1718ء | 13 فروری 1751ء تا 8 جولائی 1762ء | 16 ستمبر 1763ء | |
نظامالملک آصف جاہ دوم | میر نظام علی خان | 7 مارچ 1734ء | 8 جولائی 1762ء تا 6 اگست 1803ء | 6 اگست 1803ء | |
سکندر جاہ ،آصف جاہ تریہم | میر اکبر علی خان | 11 نومبر 1768ء | 6 اگست 1803ء تا 21 مئی 1829ء | 21 مئی 1829ء | |
ناصر الدولہ ،آصف جاہ چارہم | میر فرقندہ علی خان | 25 اپریل 1794ء | 21 مئی 1829ء تا 16 مئی 1857ء | 16 مئی 1857ء | |
افضل الدولہ ،آصف جاہ پنجم | میر تاھنیت علی خان | 11 اکتوبر 1827ء | 16 مئی 1857ء تا 26 فروری 1869ء | 26 فروری 1869ء | |
آصف جاہ شیشم | میر محبوب علی خان | 17 اگست 1866ء | 26 فروری 1869ء تا 29 اگست 1911ء | 29 اگست 1911ء | |
آصف جاہ ہفتم | میر عثمان علی خان | 6 اپریل 1886ء | 31 اگست 1911ء تا 1956ء | 24 فروری 1967ء |