پاکستان کا ادارہ پاکستان پوسٹ ہر سال مختلف اقسام و مالیت کے ڈاک ٹکٹ جاری کرتا ہے۔ تقسیم ہند اگست 1947ء کے بعد یکم اکتوبر 1947ء کو ہندوستانی ڈاک ٹکٹ پر لفظ پاکستان چھپا۔ آزاد پاکستان کی حیثیت سے پہلا ڈاک ٹکٹ 9 جولائی 1948ء کو جاری کیا گیا۔