فیس شیلڈ (انگریزی: face shield) ایک قسم کا شخصی حفاظتی آلہ ہے۔ اس کا مقصد اپنے پہننے والے کے پورے چہرے (یا اس کے ایک حصے) کو خطرات سے بچانا ہے، جیسے کہ کسی اڑتی شے، سڑک پر پڑے کوڑ کے ڈھیر، کیمیاوی مادوں کا اچھلنا (تجربہ گاہ یا صنعت میں) یا امکانی انفیکشن بھرے مادوں میں (طبی یا تجربہ گاہ کے ماحول میں)۔

ایبولا وائرس کے مریضوں کی دیکھ ریکھ کے دوران ایک نرس فیس شیلڈ پہنی ہوئی ہے۔

فیس شیلڈ اور ماسک

ترمیم

ماسک سانس کے ذریعے جسم کے اندر وائرس یا گیس پر مبنی مادے کو کو جانے سے روکتا ہے۔ فیس شیلڈ کونوں سے کھلی ہوتی ہے، ایسے میں وائرس کے پرزے چہرے پر چپک سکتے ہیں۔ اگر کوئی صحت کی دیکھ ریکھ میں ہے تو انھیں ماسک اور فیس شیلڈ دونوں لگانا ضروری ہے۔ فیس شیلڈ سے مزید حفاظت ہوتی ہے، لیکن ماسک کا استعمال اس سے کہیں زیادہ ضروری ہوتا ہے۔ یہ ضرورت خاص طور پر کورونا وائرس جیسی عالمی وباؤں کے دور میں ڈاکٹروں اور نرسوں کو زیادہ ہوتی ہے۔[1]


مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم