شخصی حفاظتی آلات
شخصی حفاظتی آلات یا پی پی ای (انگریزی: Personal protective equipment) ایک طرح سے حفاظتی لباس، دستانے، ہیلمٹ اور چشمے کو کہا جاتا ہے جو ان کے پہننے والے کے جسم کو کسی زخم یا انفیکشن سے بچاتے ہیں۔ آتش فرو دستے اور طبی دنیا میں ان کی کافی ضرورت ہوتی ہے۔ آتش فرو دستے کے لوگ آگ بجھانے اور آگ سے لوگوں کو نکالنے میں اپنی جان کو جوکھم میں ڈالتے ہیں۔ جب کہ طبی دنیا میں کورونا وائرس، ایبولا وائرس اور نیپاہ وائرس جیسے کیسے خطرناک وائرس ہوتے ہیں، جن کے مریضوں کو ڈاکٹر اور تیمار دار رات دن دیکھتے رہتے ہیں۔ اس لیے ان کے لیے حفاظتی آلات کی سخت ضرورت ہوتی ہے۔
معتدی امراض میں شخصی حفاظتی آلات کی خصوصی اہمیت
ترمیمبھارت میں 2020ء میں حکومت ہند نے کووڈ۔ 19 کے لیے اسپتال بنانے کے لیے خاطر خواہ وسائل فراہمی، میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کو شخصی حفاظتی آلات کے کِٹس کی فراہمی، وینٹی لیٹر اور دیگر ضروری طبی ساز و سامان مہیا کرانا شامل ہے، پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ ریاستوں سے کووڈ۔ 19 مراکز/ اسپتالوں کی شناخت، پہلے سے دیے گئے رہنما خطوط کے مطابق کرنے کو کہا گیا ہے۔[1]