فیس (انگریزی: Fee) ایک نرخ ہے جو کوئی شخص کسی حقوق نسخہ یا خدمات کے لیے ادا کرتا ہے۔ فیس میں کسی زمرے کے خرچ میں شامل تمام رواں اخراجات، اجرت، لاگت اور مارک اپ کا احاطہ کیا جاتا ہے۔ خدمات کی فیس، خدمات کا خرچ یا سرچارچ ایک فیس ہے جو گاہک کے بِل کے ساتھ جوڑ دی جاتی ہے۔ خدمات کی فیس کا انحصار مصنوعات کی نوعیت اور اس سے متعلقہ فراہم کردہ خدمات پر ہے۔ یہ فیس کیوں عائد ہوتی ہے، اسے سمجھنے کے لیے دوران سفر خدمات، ٹرک کے کرائے کی فیس، کارگزاروں کی اجرت اور دیگر ادائیگیاں، بیمہ کی فیس اور منصوبہ بندی فیس، وغیرہ کو دیکھا جا سکتا ہے۔ یونائیٹیڈ پارسل سروس اور فیڈ ایکس ایندھن کے لیے سرچارج وصول کرتے ہیں۔

اکثر اوقات فیسوں کا تعلق لین دین سے ہوتا ہے ، خاص کر پیشہ ور افراد سے جو اس زمرے میں اپنی خدمات پیش کرتے ہیں۔ کچھ معاملات میں فیس بہ طور خاص وصول کی جا سکتی ہے۔ مثلًا جب کوئی شخص کسی خاص کام کو مکمل کرنے کے لیے کسی کاروبار کی خدمات حاصل کرتا ہے ، جیسے کہ اپنی ٹیکس کی معلومات کی کسی سرکاری ویب گاہ پر مطلوبہ طریقے پیش کرنا (یا فائل کرنا)، گھر کی صفائی کرنا (مثلًا صحن یا باغیچے کی صفائی)، کار چلانا (جیسے کہ ڈرائیور کا کام جو باضابطہ اجرت پر مامور ہو یا کسی مخصوص سفر کے لیے مامور کیا گیا ہو) وغیرہ۔ فیس کی یہ اقسام عام طور پر سب سے زیادہ لین دین میں عام ہیں اور شفاف ہوتی ہیں کیوں کہ یہ ایک ہی وجہ سے ادائیگی کا اشارہ دیتی ہے جس کی وجہ سے فیس عائد کرنے کا کاروبار حقیقت میں بہ روئے کار لایا جاتا ہے۔[1]

کچھ معاملوں میں، خصوصًا خدمات میں یہ ہر زمرے کے لوگوں کے لیے الگ ہوا کرتی ہے۔ مثلًا ویزا کے لیے یہ اقامتی ویزا، غیر مقیم ویزا، گزرگاہ ویزا، وغیرہ کے لیے درخواست گزاروں کے لیے مختلف ہو سکتی ہے۔ ہر ملک کے لیے بھی الگ ہو سکتی ہے اور ملک در ملک ایک دوسرے سے سیاسی تعلقات کی وجہ سے الگ ہو سکتی ہے۔ ریاستہائے متحدہ امریکا کے لیے ویزا درخواست دہندگان کے لیے، بشمول بچوں کے، ضروری ہے کہ وہ غیر اقامتی (نان امیگرنٹ) ویزا کے لیے درخواست دینے سے پہلے ناقابل ادائیگی، ناقابل امنتقلی ویزا درخواست فیس کی ادائیگی کریں، بسا اوقات اسے ایم آر وی فیس بھی کہا جاتا ہے۔ ویزا درخواست فیس کی ادائیگی ضروری ہے خواہ ویزا جاری کیا جائے یا نہ کیا جائے۔ ویزا کی قسم جس کے لیے آپ درخواست دے رہے ہیں، فیس کی رقم کا تعین کرے گی۔ آپ کی شہریت اور ویزا کی قسم کی بنیاد پر جس کے لیے آپ درخواست دے رہے ہيں آپ کو ویزا اجرا یا مبادلہ فیس کی ادائیگی کرنی پڑ سکتی ہے۔[2] تاہم اس میں ملک در ملک ثقافت مختلف ہوتی ہے۔ کچھ ممالک صرف ویزا کے لیے اہل لوگوں کے لیے فیس وصول کرتے ہیں تو زیادہ تر ممالک ہر درخواست گزار سے پیسے وصول کرتے ہیں اور اپنی صوابدید سے ویزا اجرا بھی کر سکتے ہیں اور انکار بھی کر سکتے ہیں۔

کچھ ادارہ جات میں رکن بننے اور اس کی سرگرمیوں سے استفادہ کرنے کرنے کے لیے لازم ہوتا ہے کہ رکنیتی فیس یا ممبر شپ فیس ادا کی جائے۔ یہ ایک بار کی ادائیگی ہو سکتی ہے یا مکرر ہو سکتی ہے جو ایک مخصوص دورانیے، جیسے کہ سالانہ دی جانی چاہیے۔ کچھ معاملے میں یہ پہلی بار اندراج کی زائد فیس پر مشتمل ہو سکتی ہے، جب کہ رکنیت کی تجدید کے لیے صرف ایک سالانہ فیس در کار ہو سکتی ہے۔[3]


مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. فیس کی تعریف
  2. "ویزا فیس"۔ 11 مئی 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 مئی 2021 
  3. ممبرشپ فیس یہ ہیں ... تعریف ، اقسام ، سائز اور خصوصیات[مردہ ربط]