فیض بن ابی صالح
عباسی خلیفہ المہدی کا تیسرا وزیر جو یعقوب بن داؤد کے بعد وزیر بنا۔ یہ مہدی کا آخری وزیر تھا۔ اس کے آبا و اجدادنیشاپور کے نصرانی تھے مگر اپنی مرضی سے اسلام قبول کرنے کے بعد مزید شہرت حاصل کی۔ اس خاندان نے اپنی ذہانت اور سیاست کی بنا پر خلیفہ کا قرب حاصل کر لیا۔ خلیفہ کی سرپرستی حاصل ہو جانے کے بعد یہ لوگ بغداد منتقل ہو گئے۔ یہ خاندان عباسیوں کا بڑا وفادار تھا۔ مہدی کی وفات تک یہ وزارت کے عہدہ پر فائز رہے۔ لیکن الہادی نے حکومت سنبھالتے ہی ان کو وزارت سے معزول کر دیا۔