فینل فار، بودلودن (انگریزی: Faenol Fawr, Bodelwyddan) بودلودن، ویلز میں واقع ایک حویلی یا محل ہے۔ اسے سینٹ آساف کے رجسٹرار John Lloyd نے سن 1597 میں تعمیر کیا اور اسے فینل فار یعنی عظیم حویلی کا نام دیا۔سو سال بعد اسے بودلودن کے نواب کی بیٹی نے خرید لیا اوراس میں کئی اضافے کیے۔ 80ء میں شدید آگ لگی مگر پھر اسے تزین و آرائش کے بعد ہوٹل بنا لیا گیا۔ ہوٹل اب گریڈ ٹو لسٹڈ بلڈنگ، یعنی تاریخی عمارت ہے جس میں معمولی تبدیلی بھی بنا حکومتی اجازت نہیں کی جا سکتی۔ یہ حویلی یوکے کے ہانٹڈ ہاوسز میں بھی ہے۔ یہاں کسی فرنچ حسینہ کے بھوت کی افواہ کچھ سو سال سے گردش کرتی ہے۔

حوالہ جات

ترمیم

[[]]