قابل رحم (انگریزی: Pitiable) کسی شخص کی ایسی درد ناک حالت ہے جس کی وجہ سے کسی دوسرے شخص میں ہم دردانہ تکلیف کی کیفیت کا احساس ہوتا ہے۔ یہ لفظ دو عربی الفاظ کا مرکب ہے: قابل اور رحم۔ خود پر رحم ایک ایسی کیفیت ہے جو کسی شخص پر مرکوز اور اسی پر نشان زدہ کیا جاتا ہے۔

سماج کے قابل رحم طبقے ترمیم

ہر سماج میں امرا اور رؤسا کے ساتھ ساتھ مفلوک الحال اور غریب طبقے بھی ہوتے ہیں جو ایک طرح سے سماج کے قابل رحم طبقے ہوتے ہیں۔ حکومت ہند نے ملک میں خط غربت سے نیچے کی زندگی بسر کرنے والے کنبوں کی زمرے میں خاص جگہ دی ہے۔ ان میں کے عمر رسیدہ لوگوں کو اولڈ ایج پینشن کے نام پر محض دو سو روپے سے پانچ سو روپے تک ماہانہ وظیفہ دیا جاتا ہے۔ چالیس سال سے زیادہ عمر والی غریب بیواؤں کو تین سو سے پانچ سو روپے تک کی ماہانہ پینشن دی جاتی ہے۔ اٹھارہ سے اناسی سال کی عمر کے معذوروں کو ماہانہ محض تین سو روپے پینشن دی جاتی ہے۔ ماہرین نے سوال کیا ہے کہ استفادہ حاصل کرنے والوں کا اِس معمولی رقم سے کیا بھلا ہو سکتا ہے؟ وزارت دیہی ترقی نے ان وظائف کو بڑھانے کی سفارشات پر کبھی دھیان نہیں دیا ہے۔ توقع ہے کہ اس بار متعلقہ محکمہ بڑے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پینشن میں اضافہ کرے گا۔ مجلس قائمہ نے رائے دی ہے کہ مرکز کو بے بس لوگوں کے تئیں اپنی ذمہ داری کو تسلیم کرنا چاہیے۔[1] بہر حال اس کے باوجود کہ یہ امدادی رقوم اس درجہ پر کشش نہیں کہ سماج کے طبقوں کو غیر معمولی فائدہ پہنچا سکیں، پھر بھی لوگ ان امدادی رقوم کے منتظر ہیں، اس سے بھارت جیسے ترقی پزیر ملک میں کثیر تعداد میں قابل رحم غریب عوام کے ہونے کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. "نادار اور بے بس لوگوں کو دیا جانے والا پینشن ناکافی"۔ 15 اپریل 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 اپریل 2021