قارب
قارب بن عبد اللہ شہدائے کربلا میں سے ہیں اور 10 محرم 61ھ روز عاشورا امام حسین کی طرف سے یزیدی فوج سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔
سایہ امام میں
ترمیمآپ امامٍ حسین ؓ کی آزاد کردہ کنیز کے بیٹے تھے۔آپ کی والدہ نے بچپن میں ہی آپ کو امام کے سپرد کر دیا تھا۔اس طرح آپ امام کے سایہٍ مبارک میں ہی پلے بڑھے اور جوان ہوئے۔
آپ کی والدہ فکیہ امام حسین علیہ السلام کی حرم سرا میں جناب رباب مادر جناب سکینہ سلام اللہ علیہما کی خدمت گار تھیں اور ان کی شادی صحابی رسول عبد اللہ بن اریقط (جنھوں نے بوقت ہجرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو راستہ بتایا تھا) کے ساتھ ہوئی اور اس طرح جناب قارب کی ولادت ہوئی تھی۔[1]
میدانٍ کربلا میں آپ نے امام کی حفاظت کرتے ہوئے شہادت پائی۔
نسب
ترمیمقارب بن عبد اللہ بن اریقط لیثی دئلی دیلمی
شہادت
ترمیمآپ اپنی والدہ کی ہمراہی میں امام حسین علیہ السلام کے ساتھ مدینہ سے مکہ اور پھر وہاں سے میدانِ کربلا تک پہنچے اور روزِ عاشور حملہ اولٰی میں لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔[2]
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ اصابہ ج 4 ص 5 اور ص 24
- ↑ http://alhassanain.org/urdu/?com=content&id=1279