قاصر فریدی
"فیاض حسین قاصر فریدی واصفی"اعلی پائے کے ادیب، سرائیکی شاعر اور ناول نگار ہیں۔
قاصر فریدی | ||
---|---|---|
ادیب | ||
پیدائشی نام | فیاض حسین | |
قلمی نام | قاصر فریدی | |
تخلص | قاصر | |
ولادت | 28 فروری 1957ء ڈیرہ شمس | |
وفات | 23 مارچ2010ء رحیم یار خان (پنجاب) | |
اصناف ادب | شاعری،نثر نگاری | |
ذیلی اصناف | نعت، کافی،منقبت، سرائیکی ناول،افسانے،شخصی خاکے، مکالمے، | |
ادبی تحریک | سانول سرائیکی ادبی اکیڈمی، دیرہ شمس | |
سرگرم دور | 1980-2010 | |
تعداد تصانیف | آٹھ | |
تصنیف اول | * سانول ، سرائیکی ناول | |
تصنیف آخر | زادِ سفر | |
معروف تصانیف | سانول(سرائیکی ادب کا مشہور ناول) ، آ دم جایا.، کوجھے مور "الابول"، جوان تاں ڈیکھ, "شخصی خاکے"، بختاور.، مومل.، نت جان بلب، نت تانگھ طلب.، سامان بخشش ، زادِ سفر۔ | |
ویب سائٹ | / آفیشل ویب گاہ |
نام
ترمیمقلمی نام قاصر فریدی جبکہ اصل نام فیاض حُسین ہے ۔
ولادت
ترمیمقاصر فریدی ضلع رحیم یار خان(پنجاب) , پاکستان کے علاقے ڈیرہ شمس میں 28فروری 1957ء میں پیدا ہوئے ۔
ادب سے لگاؤ
ترمیمآپ زمانہ طالب علمی سے ہی ادب وابستہ تھے آپ سانول سرائیکی ادبی اکیڈمی کے چیئرمین بھی تھے۔ سرائیکی ادب میں ناول،افسانہ۔ خاکے اور شاعری آپ کی صنف خاص۔ آپ کے افسانے شاعری اور ناول روز نامہ جھوک سرائیکی ادب۔ فرید رنگ.سچار۔ سنجان سمیت دیگر ادبی رسائل میں شائع ہوتے ہیں۔
تصنیفات
ترمیمآپ سرائیکی ادب کے پہلے ناول نگار ہیں اور آپ کا نام ایم اے کے موجودہ نصاب میں شامل ہے آ پ کے افسانوں۔ ناول۔ خاکے اور شاعری پر مشتمل مطبوعہ و غیر مطبوعہ تصنیف میں
- سرائیکی قاعدے۔
- سانول(سرائیکی ادب کا مشہور ناول)
- آدم جایا۔
- کوجھے مور۔
- جوان تاں ڈیکھ
- بختاور
- مومل۔
- ہا سئیں جیا سئیں "ناول"
- بانھی "افسانے"
- محبتیں دا کال
- حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم کے خطوط کا سرائیکی ترجمہ
- سرائیکی لغت (اکھریتک، اکھڑدن)
- نت جان بلب
- نت تانگھ طلب۔
- زادِ سفر
- سامانِ بخشش(اردو شاعری )
اعزازات
ترمیمآ پ کو سرائیکی ادب کے حوالے سے نمایاں خدمات سر انجام دینے پر سانول سنگت پاکستان،آفتاب سرائیکی ادبی تنظیم سرائیکی ویلفیئر،گڈو اور بلوچ ویلفیئر آرگنائزیشن کی طرف سے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
وفات
ترمیمآ پ طویل بیماری کے باعث اپنے پیر و مرشد حضرت خواجہ غلام فریدؒ کی تاریخ وصال کی نسبت سے 6 ربیع الثانی بمطابق 23مارچ 2010ء بروز منگل کو وصال فرما گئے۔ [1]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ سرائیکی ناول نگاری، ڈاکٹر اسلم عزیز دُرّانی، مُلتان، سرائیکی ادبی بورڈ، 2008ء، ص 136 - 131
ویکی ذخائر پر قاصر فریدی سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |