قانون اوہم
اوہم کا قانون کسی برقی موصل یا مزاحم میں سے گزرنے والی برقی رو کا وولٹیج سے تعلق بتاتا ہے۔ یہ قانون جارج سائمن اوہم نے 1827 میں پیش کیا تھا اور اس کے مطابق اگر کسی موصل کا درجہ حرارت اور دوسری طبعی خصوصیات تبدیل نہ ہوں تو اس سے گزرنے والی برقی رو "I" اس کے سروں پر موجود برقی دباؤ یعنی وولٹیج V کے براہ راست متناسب ہوتی ہے جبکہ اس کی مزاحمت "R" کے بالعکس متناسب ہوتی ہے۔ دوسرے لفظوں میں یہ کہا جا سکتا ہے کہ کسی موصل پر جتنی زیادہ وولٹیج لگائی جائے گی اس میں سے اتنی ہی زیادہ برقی رو گذرے گی۔
اس قانون کو مندرجہ ذیل ریاضیاتی مساوات سے ظاہر کیا جاتا ہے۔
قانون اوہم کی احاطہ بندی
ترمیماہم کا قانون اچھے برقی موصل مثلا سونا،چاندی،تانبہ وغیرہ کے لیے بالکل راست ہے اور نیم موصل الات مثلا ٹراسسٹر،مزاحم یا رزسٹر وغیرہ کے لیے یہ قابل قبول نہیں ہے-