برقی مزاحمت
جب کسی جسم سے بجلی گزرتی ہے تو وہ جسم بجلی کے بہاؤ کے خلاف مزاحمت پیش کرتا ہے جسے برقی مزاحمت کہاجاتا ہے۔ برقی مزاحمت کی اِکائی اوھم (Ohm) ہے۔ اِس کا معکوس برقی ایصالیت ہے جس کی اِکائی μ (سیمن / mue) ہے۔ ہموار برقی کثافت میں برقی مزاحمت R، کسی جسم کے طبعی ہندسہ اور مواد کی مزاحمیت (جس سے وہ جسم بنا ہے) کا مشترکہ فعل ہے۔
جہاں :
‘‘l’’ لمبائی ہے
‘‘A’’ عمود تراشی رقبہ ہے
‘‘ρ’’ مواد کی مزاحمیت ہے
برقی مزاحمت R بتاتی ہے کہ دیے گئے "برقی جُہد اختلاف"V کے لیے کسی جسم میں سے گزرنے والی جار برقی I کی مقدار کتنی ہے
- تجزیہ نہیں کر پایا (نحوی نقص): {\displaystyle R = \frac{V}{I}}
جہاں :
- R جسم کی مزاحمت (اِکائی: اوھم)
- V جسم کے آرپار جہد اختلاف (اِکائی: وولٹ)
- I جسم میں سے برقی جار (بہاؤ) (اِکائی: ایمپئر)
وولٹیج کو برقی بھاؤ پر تقسیم کی نسبت کو حبلی مزاحمت بھی کہاجاتا ہے۔
دریافت
ترمیمبرقی مزاحمت کو جارج سائمن اوھم نے 1820ء کے اواخر میں دریافت کیا تھا۔
ویکی ذخائر پر برقی مزاحمت سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
مزید دیکھیے
ترمیم- وولٹیج
- وولٹیج بڑھانا
- برقی رو یعنی کرنٹ
- قانون لینز
- کولمب
- اسکن ایفکٹ
- ایمپیئر