قانون بقائے مادہ یا بقائے کمیت (انگریزی: Law of Conservation of mass) قانون بقائے توانائی کی مترادف ایک ہمہ گیر قانون ہے جسے کئی طرح سے بیان کیا جاسکتا ہے۔ مثلاً:

  • کسی نظام میں، اندرونی عملیات کے باوجود، مادّہ یا کمیت کی کُل مقدار مستقل رہتی ہے۔
  • کسی بھی کیمیائی تعامل کے دوران، مادّہ نہ تو فنا ہوتا ہے اور نہ پیدا ہوتا ہے۔
  • کیمیائی تبدیلی سے پہلے تمام اشیاء کی کُل کمیت، کیمیائی تبدیل کے بعد والے اشیاء کی کُل کمیت کے برابر ہوتی ہے۔
  • مادّہ کو نہ تو ختم کیا جاسکتا ہے اور نہ ہی اُس کی نوپیداوار ہوسکتی ہے۔

سلیس زبان میں، قانون بقائے مادّہ کا بیان ہے کہ: ‘‘مادّہ یا کمیت کو نہ ختم یا فنا کیا جاسکتا ہے اور نہ اُس کو پیدا کیا جاسکتا ہے، تاہم اس کی ترتیبِ نَو کی جاسکتی ہے’’.

مزید دیکھیے ترميم