قبل از پیدائش ہارمون اور جنسی رجحان

قبل از پیدائش ہارمون اور جنسی رجحان (انگریزی: Prenatal hormones and sexual orientation) جنس پر مرکوز برتاؤ پر منحصر ہے۔ جنسیت اور صنفی شناخت کا نظریہ یہ بتاتا ہے کہ کچھ ہارمونوں کی موجودگی رحمی جنسی تفریق میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس طرح کا ظاہر ہونا جنسی رجحان اثر انداز ہوتا ہے اور یا صنفی شناخت جو اس کی وجہ سے بعد میں ظاہر ہوتی ہے، جیسے کہ سن بلوغ کو پہنچنے کے بعد لوگوں میں ظاہر ہوتا ہے۔ دماغی ڈھانچوں کے فرق جو کیمیاوی پیاموں اور اس سے اثر انداز ہونے والے وراثے جو ابھرنے والے دماغی اکائیوں کے ابھرنے میں معاون ہو سکتے ہیں جو متعداد برتاؤ میں جنسی فرقوں کے لیے ذمے دار ہیں، جس میں جنسی رجحان بھی شامل ہے۔ [1]:25[2]

جدید تحقیقات

ترمیم

مرد اور خواتین دونوں کو کوکھ میں مردانہ ہارمون ٹیسٹوسٹیرون کا سامنا ہوتا ہے لیکن ہو سکتا ہے کہ دوسروں کے مقابلے میں بعض کو ان ہارمونوں کا زیادہ سامنا رہا ہو۔ عام طور پر انگوٹھے کے بعد خاتون کی پہلی اور چوتھی انگلی کی لمبائی ایک جیسی ہوتی ہے تاہم مردوں کی انگلیوں میں فرق نمایاں ہوتا ہے۔ یہ تحقیق آرکائیوز آف سیکشول بیہیویئر(جنسی رویوں) میں شائع ہوئی ہے۔ یونیورسٹی آف ایسیکس کے محققین کے مطابق ہو سکتا ہے کہ کوکھ میں زیادہ ٹسٹوسیٹرون(سیکس ہارمون) کی وجہ سے ایسا ہوتا ہے۔ اس تحقیق کے سربراہ ڈاکٹر ٹیویزڈے واٹس کا کہنا ہے کہ’ کیونکہ جڑواں جو اپنے وراثوں کی 100 فیصد یکساں رکھتے ہیں اور ان کی جنسی سمت مختلف ہو سکتی ہے، اس کا وراثیات سے ان کا تعلق نہیں بلکہ دیگر عناصر کی وجہ سے ایسا سمجھنا چاہیے۔[3]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. A Garcia-Falgueras، DF Swaab (2010)۔ "Sexual hormones and the brain: an essential alliance for sexual identity and sexual orientation"۔ Endocr Dev.۔ Endocrine Development۔ 17: 22–35۔ ISBN 978-3-8055-9302-1۔ PMID 19955753۔ doi:10.1159/000262525 
  2. Melissa Hines (اکتوبر 2010)۔ "Sex-related variation in human behavior and the brain."۔ Trends in Cognitive Sciences۔ 14 (10): 448–456۔ PMC 2951011 ۔ PMID 20724210۔ doi:10.1016/j.tics.2010.07.005 
  3. خواتین کی انگلیوں کی لمبائی سے جنسی رجحانات کا اندازہ لگانا ممکن ہے