قدیم اولمپک کھیل (انگریزی: Ancient Olympic Games) (یونانی: Ὀλυμπιακοὶ ἀγῶνες، "Olympiaki agones"; (لاطینی: OLYMPIA)‏) قدیم یونان کے شہروں کے درمیان یونامی کھیلوں میں سے ایک ایتھلیٹک مقابلوں کا ایک سلسلہ تھا۔ انھیں یونانی اساطیر کے دیوتا زیوس کے اعزاز میں منعقد کیا جاتا تھا۔ پہلے اولمپک کھیل روایتی طور پر 776 قبل مسیح میں منعقد تصور کیے جاتے ہیں۔ [1] یہ کھیل ہر چار سال یا اولمپیاڈ میں منعقد ہوتے تھے جو تاریخ کا ایک اکائی بن گیا۔

قدیم اولمپک کھیلوں کا مقام

یہ یونان میں دوسری صدی ق م میں رومن حکمرانی کے تحت آنے تک جاری رہے۔ ان کا آخری ریکارڈ شدہ جشن سن 393ء میں شہنشاہ تھیودوسیوس اول کے تحت ہوا۔ لیکن آثار قدیمہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ کچھ کھیل اس تاریخ کے بعد بھی منعقد ہوئے۔ [2][3][4] غالبا کھیلوں کا اختتام تھیودوسیوس اول کے دور میں ہوا، ممکنہ طور پر اس آتشزدگی کے نتیجے میں جس نے اولمپین زیوس کے مندر کو جلا دیا تھا۔ [5]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "History"۔ Olympic Games۔ 9 اگست 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 اگست 2016 
  2. Tony Perrottet (8 جون 2004)۔ The Naked Olympics: The True Story of the Ancient Games۔ Random House Digital, Inc.۔ ص 190–۔ ISBN:978-1-58836-382-4۔ اطلع عليه بتاريخ 1 اپریل 2013
  3. Hamlet, Ingomar. "Theodosius I. And The Olympic Games"۔ Nikephoros 17 (2004): pp. 53-75.
  4. Hamlet, Ingomar. "Theodosius I. And The Olympic Games"۔ Nikephoros 17 (2004): pp. 53-75.
  5. Remijsen، Sofie (2015)۔ The End of Greek Athletics in Late Antiquity۔ Cambridge University Press۔ ص 49

بیرونی روابط

ترمیم