قرابادین
قرابادین (فارسی:قرابادین) ’’ایک ایسی جامع دستوری کتاب یا دستور جس میں ادویہ مفردہ کو مرکب کرنے کے مختلف اصول و ضوابط سے بحث کی گئی ہو اور اُس کے لیے واضح اصول و قوانین طے کیے گئے ہوں ۔‘‘ یونانیوں نے دواسازی کے تعلق سے بہت سی اشکال ادویہ کی. عرب اطِبّاء نے فنِّ دواسازی اور ترکیب ادویہ کو مستحکم بنایا اور قرابادینوں کی تشکیلِ جدید کی، عربی عہد میں بعض قرابادینوں کو سرکاری حیثیت حاصل تھی اور اُس دور کے تمام بیمارستانوں اور سرکاری شفا خانوں میں ’’سرکاری طور پر‘‘ تسلیم شدہ قرابادین کی ہدایات اور اصول کے مطابق ہی مرکبات تیار کیے جاتے تھے۔ قرابادینوں کے ارتقائی مراحل کا جائزہ لینے سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ اِس سلسلہ کی مستند ترین قرابادین یوحنا بن ماسویہ الماردینی متوفی 857ء کی ہے جو نویں صدی عیسوی میں تحریر کی گئی تھی۔ مرکبات کے حوالہ سے تصنیف کیے گئے مختلف قرابادینی ذخیروں اور قرابادینی تالیفات و تصنیفات میں چند وقیع قرابادینیں یہ ہیں : شاپور بن سہل (متوفیٰ 869ء) کی ’’کتاب الاقرباذین ‘‘،اسحق بن حنین (متوفیٰ 911ء) کی’’ کتاب الاقرباذین‘‘ ابو النصر عطار اسرائیلی کی تصنیف ، منہاج الدکان فی ترکیب الاعیان، سہلان ابن کیسان (متوفیٰ 990 ء) کی’’ کتاب المختصر فی الادویۃ المرکبۃ فی اکثر الامراض‘‘، اِس سلسلہ میں اہم مصادر کی حیثیت رکھتی ہیں۔اِس موضوع پر تصنیف کی جانے والی کتب میں ترتیب نُسُنح کو کئی اعتبار سے ملحوظ رکھا گیا ہے۔مثلاً امراض و علل کے ناموں اور اُن کے عنوانات کے لحاظ سے، اشکال ادویہ کے لحاظ سے، اعضاء انسانی کے مطابق امراض کی تقسیم کے لحاظ سے وغیرہ۔
چنانچہ مختلف عنوانات کے لحاظ سے جو قرابادینات و مصنَّفات ترتیب دیے گئے ، اُن میں شامل بعض اہم عربی، فارسی و اُردو قرابادینیں درجِ ذیل ہیں :
عربی کتب : (1) ابو بکر محمد بن زکریا رازی کی ’’الحاوی فی الطب‘‘ کی ایک جلد قرابادین پر مشتمل ہے۔ (2) نجیب الدین سمر قندی (متوفیٰ 1222عیسوی) کی’’ کتاب الاقرباذین علی ترتیب العلل‘‘۔ (3) قرابادین قانون: بیاض کبیر، انڈین فارماکوپیا جیسی اہم کتب شامل ہیں اور اِن کو سرکاری درجہ بھی حاصل ہے۔
فارسی کتب: قرابادین کبیر محمد حسین خان، قرابادین بقائی حکیم بقا خان، قرابادین ذکائی حکیم ذکا اللہ خاں، قرابادین شفائی حکیم شفا خاں ، قرابادین اکبری حکیم اکبر ارزانی، قرابادین اعظم حکیم محمد اعظم خاں ، قرابادین قادری حکیم محمد اکبر ارزانی، قرابادین احسانی حکیم احسان اللہ خاں ،
اُردو کتب: قرابادین نجم الغنی حکیم نجم الغنی، بیاض کبیر، انڈین فارماکوبیا، نیشنل فارمولری (CCRUM)، قرابادین حاذق حکیم محمد حسن میرٹھی، قرابادین کوکبی حکیم نیاز محمد خاں کوکب، قرابادین لطفی حکیم عبد اللطیف،
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 16 اپریل 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 جون 2018
- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 28 مئی 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 جون 2018
- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 14 جون 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 جون 2018
- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 22 مئی 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 جون 2018
- ↑ کتاب دستور المرکبات
بیرونی روابط
ترمیم- دیکھیے دستور المرکبات حصہ اولآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ lib.bazmeurdu.net (Error: unknown archive URL)
- دیکھیے دستور المرکبات حصہ دومآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ lib.bazmeurdu.net (Error: unknown archive URL)
- دیکھیے دستور المرکبات حصہ سومآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ lib.bazmeurdu.net (Error: unknown archive URL)
- دیکھیے دستور المرکبات حصہ چہارمآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ lib.bazmeurdu.net (Error: unknown archive URL)
- ڈاؤن لوڈ کتاب دستور المرکبات