قزمہ میٹر
نینو میٹر ایک میٹر کے ایک اربویں حصہ کو کہا جاتا ہے۔ دوسرے الفاظ میں یہ ایک ملی میٹر کا دس لاکھواں حصہ ہوتا ہے۔ سائنسی انداز میں یہ 10−9 میٹر کے برابر ہے۔ یہ لفظ، قدیم یونانی زبان کے لفظ νάνος nanos, سے مشتق ہے جس کے معنی ہیں ’ بونا‘ ۔ ’نانو میٹر ‘ اتنا چھوٹا ہوتا ہے کہ اس درجے کی جسامت والی اشیاء کو حساس ترین خرد بین سے بھی نہیں دیکھا جا سکتا بلکہ اس کے لیے الیکٹران مائکروسکوپ کی ضرورت پڑتی ہے۔ ہم اپنی ظاہرہ آنکھ سے 200،000 ؛ یعنی دو لاکھ ’نانو میٹر ‘ تک جسامت رکھنے والی اشیاء کو دیکھ سکتے ہیں۔...بالفاظِ دیگر اگر کوئی شے دو لاکھ نانو میٹر سے چھوٹی ہو گی تو ہم اُسے اپنے آنکھ سے عدسے سے کے بغیر نہیں دیکھ سکتے۔ عام خرد بین (microscope) سے ہم 200 نانو میٹر تک کی چھوٹی اشیاء کو دیکھ سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں حساس ترین ’الیکٹرانی خورد بینelectron microscope ‘سے ہم 2.(اعشاریہ دو) نانو میٹر تک کی اشیاء کو دیکھ سکتے ہیں۔