علم ہندسہ میں دائرے کا قطر ایک ایسے قطعۂ خط کو کہتے ہیں جو دئرے کے مرکز سے گذرے اور اس کے انتہائے نقاط دائرے کے محیط پر ہوں۔ کسی بھی دائرے کا قطر اس کا طویل ترین وتر ہوتا ہے۔

فائل:قُطر.svg.png
قُطر

جدید علمی اصطلاح میں قطر سے مراد قطر کی لمبائی بھی ہوتی ہے۔ ایک دائرے کے ہر قطر کی طوالت ایک جتنی ہی ہوتی ہے جو رداس سے دو گنا ہے۔

ایک محدب شکل کے لیے، قطر کی تعریف اس زیادہ سے زیادہ فاصلے کے طور پر کی جاتی ہے جو اس کے دو مخالف اطراف میں اس کی سرحد پر سے گزرنے والے آپس میں متوزی خطوط مماس کے درمیان ہو اور اسی طرح کا کم ترین فاصلہ اس شکل کا عرض کہلاتا ہے۔