قلعہ بجنوٹ
قلعہ بجنوٹ کا پرانا نام قلعہ ونجھروٹ تھا۔ اس قلعہ کو راجا ونجھہ یا بجا بھاٹیا نے 757ء میں تعمیر کروایا تھا۔ 1178ء میں اس قلعہ کو شہاب الدین غوری نے مسمار کرا دیا تھا۔ یہ قلعہ مدتوں تک کھنڈر کی حالت میں پڑا رہا پھر 1757ء میں موریا داد پوترہ نے اس کی ازسر نوتعمیر کرائی۔ 1759ء میں علی مراد خان نے یہ قلعہ لے کر مرمت کرائی۔ دو سو سال تک یہ قلعہ مرمت کے بغیر پڑا رہا۔ آخر کار منہدم ہوکر تباہ ہو گیا، اب یہ قلعہ کھنڈر کی صورت میں موجود ہے، مگر پھر بھی یہ اپنی شاندار حالت کو بیان کرتا ہے۔ یہ قلعہ نواں کوٹ قلعہ سے 45 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ اس قلعہ کو بنانے میں چونے کا پتھر استعمال ہوا ہے، جو مقامی طور پر پایا جاتا ہے۔ یہ قلعہ گول صورت میں ہے، جو چاروں طرف 300 فٹ تک پھیلا ہوا ہے۔ شمال کی طرف 11 فٹ چوڑا داخلی دروازہ ہے، جس پر 3 کمرے بنے ہوئے ہیں۔ اس کی دیواریں 21 فٹ تک بلند ہیں۔ قلعہ دراوڑ سے اس کا فاصلہ تقریباً 90 کلومیٹر اور بہاولپور شہر سے 163 کلومیٹر ہے۔ ۔[1]
قسم | قلعہ |
---|---|
متناسقات | 28°05′24″N 71°40′55″E / 28.089930°N 71.682008°E |
تعمیر | آٹھویں صدی عیسوی |
حوالہ جات
ترمیم