قلعہ خان گڑھ
قلعہ خان گڑھ نواب محمد بہاول خان دوم نے 1783ء میں تعمیر کروایا تھا۔ یہ قلعہ نصف دائرے کی شکل میں تعمیر کیا گیا ہے۔ جس کے ہرکونے میں چبوترے ہیں اور مشرق والی سمت میں داخلی دروازہ ہے۔ ہر طرف سے یہ قلعہ 128فٹ تک پھیلا ہوا ہے۔ یہ قلعہ کچی اینٹوں سے تعمیر کیا گیا تھا، مگر فصیل کے کچھ حصے اور اس کا داخلی دروازہ پختہ تھا۔ اس کے میناروں اور برجیوں میں بھی عمدہ مصالحہ اور پختہ بڑی سائز کی اینٹیں استعمال کی گئی تھیں۔ اس کی دیواریں مٹی کی اینٹوں کی بنی ہوئی ہیں جو کافی حد تک گر چکی ہیں۔ یہ قلعہ دراوڑ سے 70 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ اس قلعہ کی تمام دیواریں اور فصیل وغیرہ مسمار ہو چکی ہیں۔ ۔[1]
قسم | قلعہ |
---|---|
متناسقات | 28°22′04″N 71°43′02″E / 28.367835°N 71.717153°E |
تعمیر | اٹھارویں صدی عیسوی |
حوالہ جات
ترمیم