قلمی نام
قلمی نام (انگریزی :Pen Name) تخلص، شاعرانہ نام اورمختصر نام کے لیے استعمال ہوتا ہے۔[1] فرضی یا تصنیفی ناموں سے لکھنے کی ایک طویل روایت ملتی ہے۔ احمد ندیم قاسمی صاحب سالہا سال تک "عنقا" کے نام سے لکھتے رہے، مولانا چراغ حسن حسرت نے سندباد جہازی کے نام سے کالم نویسی کی۔ ابن انشا نے کم از کم نو فرضی ناموں سے کالم لکھے اور پطرس بھی فرضی نام تھا جو بالآخر اصل نام کاحصہ بن گیا۔