قومی خواتین کرکٹ چیمپئن شپ
قومی خواتین کرکٹ چیمپئن شپ ، باضابطہ طور پر محترمہ فاطمہ جناح نیشنل ویمن کرکٹ چیمپئن شپ ، خواتین کا ڈومیسٹک ایک روزہ کرکٹ مقابلہ تھا جو پاکستان میں 2004-05ء اور 2017ء کے درمیان ہوا تھا۔ ٹورنامنٹ میں علاقائی اور محکمانہ دونوں ٹیمیں شامل تھیں اور یہ خواتین کرکٹ چیلنج ٹرافی کے ساتھ منعقد ہوئی۔ زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ 7 ٹائٹلز کے ساتھ مقابلے کی تاریخ کی سب سے کامیاب ٹیم تھی۔ کراچی اور لاہور ہی دوسری ٹیمیں ہیں جنھوں نے بالترتیب 4 اور 2 ٹائٹل کے ساتھ مقابلہ جیتا ہے۔ قومی خواتین کرکٹ چیمپئن شپ کا آغاز 2004-05 کے سیزن میں ہوا جس میں 8علاقائی ٹیمیں مارچ 2005ء میں ایک ہفتے کے دوران لاہور میں مدمقابل ہوئیں [1] یہ ٹورنامنٹ ایک سال قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کے خواتین ونگ کی تشکیل کے بعد ہوا اور امید کی جارہی تھی کہ خواتین میں کرکٹ میں زیادہ دلچسپی پیدا ہوگی۔ [2] مقابلہ کراچی نے جیتا جس نے فائنل میں لاہور کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔ [3]
ممالک | پاکستان |
---|---|
منتطم | پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) |
فارمیٹ | محدود اوورکرکٹ (50 اوورز فی سائیڈ) |
پہلی بار | 2004–05 |
تازہ ترین | 2017 |
فارمیٹ | راؤنڈ روبن اور فائنل |
ٹیموں کی تعداد | 18 |
موجودہ فاتح | کراچی (سپر لیگ) زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ (ڈیپارٹمنٹل) |
زیادہ کامیاب | زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ (7 ٹائٹلز) |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "National Women's Cricket Championship 2004/05"۔ CricketArchive۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 دسمبر 2021
- ↑ "Pakistan launches first women's cricket tournament"۔ CricketArchive۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 دسمبر 2021
- ↑ "Lahore Women v Karachi Women, 7 March 2005"۔ CricketArchive۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 دسمبر 2021