قومی غذائیت کا ہفتہ ہر سال 1-7 ستمبر تک بھارت میں منایا جاتا ہے۔ اس کا مقصد عوام میں صحت مند زندگی اور اچھی غذا کے بارے معلومات فراہم کرنا ہے۔

قومی غذائیت کا ہفتہ
National Nutrition Week
بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں بچوں میں غذائیت کی کمی کی علامات کا تجزیہ کیا جا رہا ہے۔
منانے والےبھارت
آغاز1982
تاریخ1-7 ستمبر
تکرارسالانہ

تاریخ

ترمیم

اس سلسلے پہلی مہم بھارت کی مرکزی حکومت کی جانب سے 1982 میں شروع کی گئی تاکہ اچھی صحت اور باوقار زندگی کو فروغ دیا جاسکے اور غذائیت میں کمی کے مضر اثرات سے اوپر اٹھ کر قومی ترقی کی نئی راہیں ہموار کی جا سکیں۔ لوگوں کی حوصلہ افزائی کے لیے غذائیت بورڈ (Food and Nutrition Board) نے 43 اکائیوں کو ملک بھر میں سرگرم کر رکھا ہے۔ اس کام میں خواتین اور بچوں کی ترقی کا محکمہ، محکمہ صحت اور غیر سرکاری تنظیموں کا شامل کیا گیا ہے۔

دودھ پلانے والی ماؤں کو اپنے بچوں کو پہلا دودھ پلانے کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ پروگرام کے تحت ماؤں کو کم سے کم چھ مہینے تک نومولودوں کو دودھ پلانے کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے تاکہ ان میں امراض سے مزاحمت کرنے کی طاقت بڑھے اور وہ صحت مند زندگی گزاریں۔ اسی طرح سے بنگلور کی انڈین ڈیابٹک ایسوسی ایشن ایک معلوماتی پروگرام بھگوان مہاویر اسپتال، مِلَّرْس روڈ، بنگلور میں چلاتا ہے جہاں ذیابیطس کے ساتھ ساتھ دل کی بیماری اور خواتین اور بچوں کی غذا پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔

قومی غذائیت کے ہفتے کے خاص موضوعات

ترمیم
سال موضوع/ پیام اردو ترجمہ
2011 Feeding smart from the start روزاول سے عمدہ کھلانا
2012 Nutrition Awareness – Key to Healthy Nation غذائیت کی معلومات – صحت مند ملک کی چابی
2013 Project Dinnertime – Cook. Eat. Enjoy منصوبہ عشائیہ: پکائیں۔ کھائیں۔ خوشیاں منائیں
2014 [1] Poshtik Aahar Desh ka Aadhar غذائیت سے بھرا کھانا، ملک کو ہے بنانا

حوالہ جات

ترمیم