نانا نانی دادا دادی کا قومی دن
قومی نانا نانی دادا دادی کا دن ایک غیر مذہبی تعطیل ہے جسے ریاستہائے متحدہ امریکا میں 1978ء سے منایا جاتا ہے۔ مختلف ملکوں میں اسے مختلف دنوں میں منایا جاتا ہے۔ اسے کبھی ایک تعطیل بھی تسلیم کیا جاتا ہے۔ کبھی نانا نانی دادا دادی کے دن کو نانی دادی کا دن اور نانا دادا کا دن کے طور الگ الگ منایا جاتا ہے جیسے کہ 1965ء میں پولینڈ میں منایا گیا۔[1]
قومی نانا نانی دادا دادی کا دن | |
---|---|
منانے والے | مختلف ممالک |
قسم | بین الاقوامی |
تاریخ | مزدوروں کے دن کے بعد پہلا اتوار (ریاستہائے متحدہ) |
2025ء تاریخ | 13 اکتوبر |
تکرار | سالانہ |
نانا نانی اور دادا دادی کا سماج میں مقام
ترمیمنانا نانی اور دادا دادی کا سماج میں مقام کہیں بھی یکساں نہیں ہے اور یہ کئی عوامل پر منحصر ہے۔ صحت مند اور معاشی طور خوش حال نانا نانی اور دادا دادی عمومًا بہتر رتبہ رکھتے ہیں بہ مقابلے بیمار، معاشی طور پر پست یا اپاہج نانا نانی اور دادا دادی۔ اسی طرح سماجی سوچ بھی نانا نانی اور دادا دادی کے مقام و مرتبے کو طے کرتی ہے۔ عمومًا مذہبی سماجوں میں عمر اور بزرگی کا خاص احترام کیا گیا ہے جب کہ غیر مذہبی سیاق و سباق میں وقت اور حالات کے حساب سے مقام طے ہوتا ہے۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Dzień Babci wymyślono w Poznaniu"۔ wp.pl۔ 2014-02-01 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-01-21