قومی پرچم
پاکستانی پرچم میں دو رنگ ہیں ۔
قومی پرچم یا ملّی پرچم ایک ایسا پرچم ہوتا ہے جو ایک ملک کی علامتی طور پر نمائندگی کرتا ہے۔ اِسے حکومت کی طرف سے لہرایا جاتا ہے، لیکن عموماً اِسے شہری بھی لہرا سکتے ہیں۔
تمام عوامی (سرکاری) اور نجّی عمارتوں مثلاً مدرسوں اور عدالتوں پر قومی پرچم لہرایا جاتا ہے۔
قومی پرچم کا ڈیزائن کسی واقعہ یا حادثہ سے متاثر ہو کر بدل بھی دیا جاتا ہے۔ قومی پرچم نذرِ آتش کرنا یا اس کی توہین کرنا بہت بڑا قانونی جرم مانا جاتا ہے۔