سیدنا قیس بن مخلد الانصاری شہدائے غزوہ احد میں شامل صحابی ہیں۔
قیس بن مخلدبن ثعلبہ بن صخربن حبیب بن حارث بن ثعلبہ بن مازن بن نجار۔انصاری خزرجی مازنی۔بدر میں شریک تھے یہ ابن شہاب اورابن اسحاق کاقول ہے اوراحد میں شہید ہوئے۔ان کا تذکرہ ابو عمر اورابوموسیٰ نے لکھاہے ابوموسیٰ نے قیس بن مخلد کا تذکرہ اپنی کتاب میں دوجگہ کیا ہے ایک جگہ تویوں لکھاہے کہ قیس بن مخلد انصاری اوراپنی سند کے ساتھ ابن شہاب سے شرکائے بدرکے ناموں میں انصارکے خاندان خزرج کی شاخ بنی ثعلبہ بن مازن بن نجار سے قیس بن مخلد کانام روایت کیاہے اوردوسرے مقام میں یوں لکھاہے قیس بن مخلد بن ثعلبہ بن مازن نجاری بدرمیں شریک تھے اوراحد میں شہیدہوئے ابوموسیٰ نے چونکہ ایک جگہ قیس کو ثعلبہ بن مازن کا بیٹا لکھاہوا دیکھااوریہ دیکھاکہ وہ احد میں شریک ہو گئے تھے اوردوسری جگہ ثعلبہ اورمازن کے درمیان میں کئی نام دیکھے اورشہادت احد کا ذکراس میں نہیں دیکھالہذاانھوں نے ان کو دوشخص سمجھ لیاحالانکہ یہ دونوں ایک ہیں اس میں کوئی شبہ نہیں [1]

قیس بن مخلد
معلومات شخصیت

حوالہ جات ترمیم

  1. اسد الغابہ جلد 2 صفحہ854حصہ ہفتم مؤلف: ابو الحسن عز الدين ابن الاثير ،ناشر: المیزان ناشران و تاجران کتب لاہور