قیصر نذیر خاور
قیصر نذیر خاورؔ پاکستان کے ممتاز افسانہ نگار ، انشاءپرداز اور ترجمہ نگار
قیصر نذیر خاور | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 1953ء (عمر 70–71 سال) |
عملی زندگی | |
پیشہ | مصنف |
باب ادب | |
درستی - ترمیم |
مختصر تعارف
ترمیمقیصر نذیر خاورؔ یکم اگست 1953ء کو پاکستان کے شہر لاہور میں پیدا ہوئے۔[1] تعلیمی سلسلہ لاہور سے مکمل کیا اور 1976ء میں علمِ ارضیات اور 1983ء میں انتظامی سائنسز میں پنجاب یونیورسٹی سے ماسٹرز کی ڈگریاں حاصل کی ۔ قیصر نذیر خاور سرکاری ملازمت پانے کے بعد مختلف سرکاری اداروں سے وابستگی کے بعد بطور ڈائریکٹر جنرل(ایجوکیشن) ، او پی ایف ، وزارت ِ ہیومن ریسورس ، حکومت پاکستان ، ریٹائر ہوئے ۔ وہ بطور پرنسپل او پی ایف کالج ، ایچ ایٹ فور ، اسلام آباد میں 2009ء سے 2010ء تک خدمات انجام دیتے تھے ۔
تخلیقات و تراجم
ترمیمقیصر نذیر خاورؔ ایک منجھے ہوئے افسانہ نگار ، انشاءپرداز اور مترجم ہیں۔ان کے کئی مضامین ، ریویوز اور افسانے ہند و پاک کے مختلف جرائد، رسائل اور اخبارات میں اور سوشل میڈیا کے ادبی فورمز پرشائع ہو چکے ہیں ۔[2] وہ اب تک کمپیوٹر سائنس پر آٹھ نصابی کتب (برائے جماعت اول تا آٹھ) انگریزی میں لکھ چکے ہیں ۔ یہ کتب کیرئیر بُکس ، اردو بازار ، لاہور نے شائع کی ہیں۔مزید کتب کی تفصیل:
- ۔انگولا سے زائر تک (عالمی سیاست کے حوالے سے ایک کتاب)، پہلا ایڈیشن : 1976 ء، از مطبوعات ترقی پسند ادب
- ۔یک سِنگھے ' ( بارہ افسانے )، چاپان کے مشہور ادیب " ہاروکی موراکامی" کے منتخب افسانوں کے اردو تراجم ، (پہلا ایڈیشن: نومبر 2017ء)، شایع کردہ : مکتب فکر و دانش، فیصل ٹاؤن، لاہور
- ۔حکایات ِ عالم‘ ( 101 حکایات کا انتخاب اور اردو ترجمہ)، پہلا ایڈیشن: جنوری 2018ء، شایع کردہ : مکتب فکر و دانش، فیصل ٹاؤن، لاہور (بھارت میں میٹرلنکس، لکھنؤ نے شایع کیاہے۔)
- ۔جولیٹ اور دیگر کہانیاں، (نوبل انعام یافتہ ادیبہ ایلس منرو کے دس منتخب افسانوں کا ترجمہ ) ، پہلا ایڈیشن : مارچ 2018ء، شایع کردہ : مکتب فکر و دانش، فیصل ٹاؤن، لاہور
- ۔عالمی ادب سے ایک انتخاب ، ( دنیا بھر سے 25 منتخب ادیبوں کے تعارف کے ساتھ اور ان کے منتخب افسانوں کا اردو ترجمہ )، پہلا ایڈیشن: اپریل 2018ء، شایع کردہ : مکتب فکر و دانش، فیصل ٹاؤن، لاہور
- ۔عالمی ادب اور افسانچہ، (196 افسانچے، جن میں شامل ہیں عالمی ادب سے اردو تراجم، اردو ادب سے انتخاب اور طبع زاد افسانچے)، پہلا ایڈیشن : جون 2018ء، شایع کردہ : مکتب فکر و دانش، فیصل ٹاؤن، لاہور
- ۔"دوسری نسل کا المیہ"، برناڈ شیلنک (Bernhard Schlink) کے جرمن ناول Der Vorlese کا اردو ترجمہ، مشمولات میں ناول اور اس ناول پر مبنی فلم The readerکے اسکرپٹ کا ترجمہ اور مضامین شامل ہیں۔ پہلا ایڈیشن : اکتوبر 2019ء، شایع کردہ : مکتب فکر و دانش، فیصل ٹاؤن، لاہور
- ۔"وارفکشن: سرحد کے آس پاس کہیں اور دیگر افسانے"، (منتخب افسانوں کے اردو تراجم اور طبع زاد تحریریں) ، پہلا ایڈیشن: نومبر 2019ء، شایع کردہ : مکتب فکر و دانش، فیصل ٹاؤن، لاہور
- ۔"اپنی محفل سے مت نکال ہمیں"، کازُوا اِشیگورو کے ناول Never Let Me Go کا اردو ترجمہ اور مضامین، پہلا ایڈشن: فروری 2020ء، شایع کردہ : مکتب فکر و دانش، فیصل ٹاؤن، لاہور [3]
- "جھوٹ کی سرزمین اور دیگر افسانے" (عالمی ادب سے منتخب 28 افسانوں کا اردو ترجمہ) ، پہلا ایڈیشن: نومبر 2020ء، شایع کردہ : مکتب فکر و دانش، فیصل ٹاؤن، لاہور
- "انجان نگر میں کھلی کھڑکی اور دیگر افسانے" (عالمی ادب سے منتخب افسانوں کا اردو ترجمہ) ، پہلا ایڈیشن : نومبر 2020ء،شایع کردہ : مکتب فکر و دانش، فیصل ٹاؤن، لاہور
- "مچھلیوں کی خودکشی اور دیگر افسانے" (عالمی ادب سے منتخب افسانوں کا اردو ترجمہ)، پہلا ایڈیشن : نومبر 2020ء، شایع کردہ : مکتب فکر و دانش، فیصل ٹاؤن، لاہور
- "کیوں ھوئے خوار و زبوں"، جے ایشر (Jay Asher) کے ناول TH1RTEEN R3ASONS WHY کا اردو ترجمہ، پہلا ایڈیشن : دسمبر 2020ء، شایع کردہ : مکتب فکر و دانش، فیصل ٹاؤن، لاہور
- کلب نا آفریدہ ( کامریڈ کلب علی شیخ کی مضامین )، پہلا ایڈیشن: 2021ء، شایع کردہ : مکتب فکر و دانش، فیصل ٹاؤن، لاہور
- "انُوکل اور دیگر کہانیاں"، مصنف: ستیہ جِت رے، || اردو قالب، تحقیق و مضامین :قیصر نذیر خاور، پہلا ایڈیشن : اکتوبر 2021ء، شایع کردہ : مکتب فکر و دانش، فیصل ٹاؤن، لاہور (بھارت میں میٹرلنکس، لکھنؤ نے شایع کیاہے۔)
- "دی فادر ، دی سَن اینڈ دی ہولی گھوسٹ"، (طبع زاد ناولٹ)، پہلا ایڈیشن : 2022ء، شایع کردہ : مکتب فکر و دانش، فیصل ٹاؤن، لاہور
- "ادھ کھلے دریچے"، (طبع زاد ناولٹ)، پہلا ایڈیشن : 2022ء، شایع کردہ : مکتب فکر و دانش، فیصل ٹاؤن، لاہور
- "فائٹ کلب " ، فینش ادب: افسانے، شاعری، بچوں کی کہانیاں ، (Finland Literature) ، || اردو قالب و مضامین : قیصر نذیر خاور، غلام حسین غازی، پہلا ایڈیشن : جون 2022ء، شایع کردہ : مکتب فکر و دانش، فیصل ٹاؤن، لاہور
(ان سب کتابوں کے تقسیم کار "تخلیقات ، بیگم روڈ، لاہور" ہیں۔)
وفات
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 19 ستمبر 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 فروری 2019
- ↑ https://www.deedbanmagazine.com/blog/qaisar-nazeer-khawar[مردہ ربط]
- ↑ قیصر نذیر خاور (21-08-2022)۔ ""اپنی محفل سے مت نکال ہمیں (Never Let Me Go ) اور ڈِسٹوپیین ناول""۔ urduwirsa.com۔ اردو ورثہ۔ 21 اگست 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 اگست 2022