کتاب الاموال امام ابوعبید قاسم بن سلام کی کتاب ہے جو اقتصادیات کی دنیا میں ایک اہم کتاب ہے۔ یہ کتاب امام ابو عبید نے اس وقت تحریر فرمائی تھی جب اسلامی دنیا میں خلافت قائم تھی۔ مسلمانانِ عالم کو فتوحات حاصل ہو رہے تھے۔ مسلمان تاجر عالمی منڈیوں پر چھا رہے تھے۔ امام ابو عبید نے اس وقت کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ کتاب تحریر فرمائی۔ اس کتاب میں بنیادی طور پر ان احادیث کو جمع کیا گیا ہے جو اقتصادیات کے متعلق ہیں۔ اس کتاب میں امام نے کل آٹھ ابواب قائم فرمائے ہیں۔ کتاب الاموال کی سند بھی محفوظ ہے جو ایک عالمہ فاضلہ خاتون "فخرالنساء شہدہ بنت احمد الابری" کے واسطے سے طراد بن محمد الزینبی سے روایت کی ہے۔[1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. كتاب الاموال مؤلف : ابو عبيد القاسم بن سلام، ناشر : دار الفكر۔ - بيروت۔

خارجی روابط

ترمیم