صارف:سمرقندی/ورقہ شمارندہ
(كمپيوٹرچپ سے رجوع مکرر)
"چپ" سلیکون کا چھوٹا سا ٹکرا ہوتی ہے جس میں متعدد سادہ قسم کے الیکٹرک سرکٹس پائے جاتے ہیں۔ اے آئی سی یعنی انٹی گڑیٹٹ بھی کہا جاتا ہے۔ ایک چپ بنانے کے لیے خالص سلیکون کا سنگل سرکٹ استعمال کیا جاتاہے کیونہ کہ اس کے ایٹم یکساں طور پر جڑے ہوتے ہیں۔ چنانچہ اس پر جس قسم کا بھی الیکڑیکل پیٹرن نقچ کیا جائے یہ قبول کر لیتا ہے۔ سلیکون کے سنگل کرسٹل سلنڈر کو قتلوں یعنی ویفریفز میں کاٹ لیا جاتا ہے۔ ہر ویفر کی موٹائی محض 0.05 سینٹی میٹر ہوتی ہے۔ ان قتلوں یا ویفرز پر مخصوص قسم کے کیمیکل یا الٹراوائیلٹ شعاعوں کی مدد سے برقی راستے کندہ کر دیے جاتے ہیں۔ ان قتلوں یا ویفرفرز کو مزید چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیا جاتا ہے۔ پھر ان میں سے ہر ٹکڑے کو کسی سرامک بیس، غیر موصل تھہ پر چسپاں کر کے گولڈ وائرسے جوڑ دیا جاتا ہے۔