لائف ہیک (انگریزی: Life hack) ایسی کسی بھی ترکیب، انجام دہی کے طریقے میں تخفیف، صلاحیت یا نو ایجاد طریقے کو کہتے ہیں جس سے زندگی کے ہر کام کی نتیجہ خیزی اور اثر انگیزی کافی بڑھ جائے۔ یہ اصطلاح کو اصلًا کمپیوٹر دنیا کے ماہرین استعمال کیا کرتے تھے، جو معلومات کی بہتات سے پریشان تھے یا ان میں ایسے لوگ بھی تھے جو غیر سنجیدہ تجسس اور تجرنہ آزمائی کے ذریعے کاموں کی تکمیل کے لیے کوشاں تھے، بجائے اس کے کہ وہ کمپیوٹر پروگرامنگ کے طویل ضابطے کی من و عن نقل کریں۔

ہیک، ہیکنگ اور ہیکر جیسے الفاظ کمپیوٹر دنیا کے استعمال میں مبہم استعمال کی لمبی تاریخ رکھتے ہیں، خصوصًا مفت اور کھلے ماخذ کے سافٹ ویئر یا مفت اور آزاد-مصدر سافٹ ویئر سے جڑے لوگوں کے درمیان۔

لائف ہیکس اور انٹرنیٹ ترمیم

انٹرنیٹ پر جدید دور میں لائف ہیکس کے نام پر کچھ کار آمد اور کچھ غیر کار آمد باتیں دستیاب ہیں۔ جہاں طویل پروگرامنگ کوڈ کے لیے اختصار اور تکنیکی پہلوؤں سے قطع نظر کئی باتوں کے عام آدمی سے سلجھائے جانے والے حل موجود ہیں، وہیں کاغذی جوتے، موم کے لباس اور اس طرح کئی اور ترکیبیں دستیاب ہیں، جو اگرچیکہ زیادہ پیسوں کے خرچ سے کیے جاتے ہیں، مگر افادیت کے حساب سے کم ہی مفید ہیں۔

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

بیرونی روابط ترمیم