لائک
لائک (انگریزی: Like) ایک انگریزی زبان کا لفظ ہے۔ یہ کسی چیز کی پسندگی کے اظہار کے لیے مستعمل ہے۔ جیسے کہ ایک شخص کہتا ہے کہ I like ice cream۔ اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ اسے آئس کریم پہت پسند ہیں۔ لائک کے لفظ کا انگریزی میں کسی صفت یا کیفیت کے بیان کے لیے بھی ہوتا ہے۔ مثلًا Like father, like son کے محاورے کا مطلب جیسا باپ ویسا بیٹا۔ سماجی میڈیا کے اس دور میں بھی اس لفظ کا استعمال صارفین کی پسند کے اظہار کے لیے ہوتا ہے۔ چنانچہ فیس بک پر صارفین کسی پوسٹ یا تصویر کو تھمس اپ کی علامت یا جس سے ملتی جلتی علامتیں کلک کر کے کسی کے پوسٹ پر اپنی رضامندی یا اتفاق درج کر سکتے ہیں۔
سماجی میڈیا
ترمیمامریکی رسالے اسپین نے اکتوبر 2011ء کے شمارے میں کئی صارفین کا سماجی میڈیا کی افادیت پر تبصرہ شائع کیا۔ اس میں ایک تبصرہ یہ بھی تھا:
” | سماجی میڈیا کا تعلق صرف لائک کرنے ، تبصرہ دینے اور اسٹیٹس اپ ڈیٹ (تحدیث موقف) کرنے سے نہیں ہے۔ یہ اس سے بہت آگے کی چیز ہے۔[1] | “ |
غالبًا اس سے سماجی میڈیا کی حقیقی دنیا میں اور درکار معنویت مراد ہے، جس میں علامت پسندی سے کہیں زیادہ حقیقی وابستگی ضروری ہے۔