لارنس آف عربیہ برطانوی فوج کے لیفٹیننٹ کرنل تھامس ایڈورڈ لارنس کی زندگی پر بنائی گئی ایک معروف برطانوی فلم ہے۔ اس فلم کے لیے ہدایات ڈیوڈ لین نے دیں جبکہ سام سپیگل نے برطانوی ادارے ہورائزن پکچرز کے ذریعے اسے پیش کیا۔ 1962ء میں پیش کی جانے والی اس فلم میں پیٹر اوٹول نے مرکزی کردار ادا کیا۔

لارنس آف عربیہ
Lawrence of Arabia
Theatrical release poster
ہدایت کارDavid Lean
پروڈیوسرSam Spiegel
منظر نویس
ستارے
موسیقیMaurice Jarre
سنیماگرافیF.A. Young
ایڈیٹرAnne V. Coates
پروڈکشن
کمپنی
تقسیم کارکولمبیا پکچرز
تاریخ نمائش
  • 10 دسمبر 1962ء (1962ء-12-10)
دورانیہ
222 منٹ
ملک
  • ممالک متحدہ
  • ریاست ہائے متحدہ[1][2]
زبانانگریزی
بجٹ$15 ملین[3]
باکس آفس$70 ملین[3]

اس فلم کو سینما کی تاریخ کی عظیم اور موثر ترین فلموں میں شمار کیا جاتا ہے۔ مورس جار کی جاندار موسیقی اور فریڈی ینگ کی جانب سے سپر پیناوِژن 70 کی عکس بندی کو بڑے پیمانے پر سراہا گیا۔

فلم پہلی جنگ عظیم کے دوران عرب علاقوں میں لارنس کی سرگرمیوں کا احاطہ کرتی ہے، جس میں معرکہ عقبہ اور دمشق پر حملوں اور عرب قومی شوریٰ میں لارنس کے کردار کو نمایاں کیا گیا ہے۔

فلم 35 ویں اکیڈمی ایوارڈز میں 10 اعزازات کے لیے نامزد ہوئی جس میں سے 7 جیتنے میں کامیاب ہوئی۔ جن میں بہترین فلم، بہترین ہدایت کار، بہترین عکس بندی، بہترین صوتی اثرات، بہترین اداکار اور بہترین معاون اداکار کے اعزازات بھی شامل تھے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم کو دونوں مرکزی کردار یعنی پیٹر او ٹول بہترین اداکار اور عمر شریف بہترین معاون اداکار کے آسکر اعزاز نہ جیت پائے۔ اس کے علاوہ فلم نے چار بافٹا ایوارڈز اور پانچ گولڈن گلوب ایوارڈز بھی جیتے۔

1991ء میں امریکا کی لائبریری آف کانگریس نے لارنس آف عربیہ کو "ثقافتی، تاریخی اور جمالیاتی طور پر اہمیت" کی حامل فلم قرار دیا۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. LUMIERE : Search
  2. http://www.afi.com/members/catalog/10top10View.aspx?bhcp=1&Movie=23993
  3. ^ ا ب "Lawrence of Arabia – Box Office Data, DVD and Blu-ray Sales, Movie News, Cast and Crew Information"۔ The Numbers۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 جنوری 2015