لاادری

نظریہ کہ خدا کا وجود نامعلوم ہے یا ناقابلِ فہم ہے
(لامعرفت سے رجوع مکرر)

لاادری (انگریزی: Agnostic) وہ فرقہ ہے جو سمجھتا ہے کہ اللہ کے ہونے یا نہ ہونے کا کسی کو علم نہیں یا علم ہو ہی نہیں ہو سکتا۔ انسانی عقل اس راز کو نہیں پا سکتی۔ یہ لفظ T.H. Huxley نے 1869 میں گھڑا۔ اسنے اس کو یونانی کے Gnostic (جاننا، ادراک، عارف) کو a بمعنی نہیں، کے ساتھ جوڑ کر ڈھالا اور اس نے خود اس بات کا اعتراف کیا کہ اس نے یہ لفظ کلیسیا (چرچ) کی تاریخ عرفان یا غناسطیت کی ضد میں بنایا ہے کہ جو ایسی باتوں کا پرچار کرتی ہے جن سے میں (Huxley) بے بہرا ہوں۔ نظریۂ لاغناسطیت (Agnosticism) کی رو سے حقیقی یا مطلق علم کا حصول ممکن نہیں۔ اس لیے تمام علم و آگہی محض اضافی (Relative) ہیں۔ بالفاظ دیگر، خدا کے وجود یا انکار وجود کے بارے میں کوئی بات یقین سے نہیں کہی جا سکتی۔ ھملٹن، ھکسلے، اسپنسر اور رسل اس مکتب کے اہم فلاسفہ گذرے ہیں۔


بیرونی روابط

ترمیم

http://www.arts.cuhk.edu.hk/humftp/E-text/Russell/agnostic.htmآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ arts.cuhk.edu.hk (Error: unknown archive URL)

http://plato.stanford.edu/contents.html

http://www.ditext.com/runes/index.html

http://www.agnosticuniverse.orgآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ agnosticuniverse.org (Error: unknown archive URL)