لانچ پیڈ
لانچ پیڈ یا انعاشیہ (انگریزی: launch pad) ایک ایسے علاقے کو کہتے ہیں جہاں سے خلا میں بھیجے جانے والے میزائل، فضائی مکوک اور خلائیہ کی پرواز ہوتی ہے۔ عموماً، لانچ پیڈ سے ملحق خدماتی مراکز برائے پرتابی ارسال بھی دیکھنے کو ملتے ہیں۔ یہ مراکز ایک مچان کے طور پر میزائل یا خلائیہ کے ساتھ جڑے ہوتے ہیں اور اِن کو کُچھ اس طرح بنایا جاتا ہے کہ جب میزائل یا خلائیہ پرواز کے لیے تیار ہو جاتا ہے تو یہ راستے سے آسانی سے گھُما کر ہٹائے جا سکتے ہیں۔ اِن خدماتی مراکز میں کئی ایسی ٹیکنالوجیاں بھی موجود ہوتی ہیں جو پرتابی ارسال کے دیگر متغیرات کی جانچ کرتی رہتی ہیں۔ ان میں فلکی نقل و حمل، دسرِ سفینہ، گیس، ارسلی تقویت اور مواصلات کو جانچنے کی صلاحیت اور ذریہ بھی موجود ہوتا ہے۔
ویکی ذخائر پر لانچ پیڈ سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |