خلائی شٹل (space shuttle) ایک ایسی مکوک کو کہا جاتا ہے کہ جسے فضاء میں نقل و حمل کے لیے استعمال کیا جاتا ہو؛ یعنی اس بات کو یوں بھی کہہ سکتے ہیں کہ خلائی شٹل اصل میں فضائی نقل و حمل کا ایک وسیلہ ہے جسے امریکی ادارے ناسا کی جانب سے جاری کیا جاتا ہے۔ مکوک کو فارسی (قدیم) میں مکو بھی کہا جاتا ہے اور یہ دونوں الفاظ ؛ مکوک اور مکو اردو میں بھی مستعمل ملتے ہیں۔ خلائی شٹل کو انسانی فضائی پرواز کے مقاصد میں استعمال کیا جاتا ہے؛ ابتدائیییی چار خلائی شٹل اپنی نوعیت میں اختباری تھیں جو 1981ء چلائی گئیں جبکہ ان کے بعد 1982ء میں اشتغالیہ پروازوں (operational flights) کا آغاز ہوا۔

Space Shuttle
Space Shuttle Discovery launches at the start of STS-120۔
کامManned partially re-usable launch and reentry system
راکٹ سازUnited Space Alliance:
Thiokol/Alliant Techsystems (SRBs)
Lockheed Martin (Martin Marietta) – (ET)
Rockwell/بوئنگ (orbiter)
اصل ملک ریاستہائے متحدہ
حجم
بلندی184 ft (56.1 m)
رداس28.5 ft (8.69 m)
حجم4,470,000 lb (2,030 t)
اسٹیج2
اہلیت
پےلوڈ تا زیریں زمینی مدار24,400 kg (53,600 lb)
پےلوڈ تا
GTO
3,810 kg (8,390 lb)
تاریخ لانچ
کیفیتActive
مقامات نانچLC-39، Kennedy Space Center
SLC-6، وینڈنبرگ ایئرفورس بیس (unused)
کل لانچ129
کامیاب128
ناکام1 (launch failure، Challenger)
دیگر1 (سانحہ خلائی شٹل کولمبیا، Columbia)
پہلی پروازاپریل 12, 1981
قابل ذکر پےلوڈTracking and Data Relay Satellites
Spacelab
Great Observatories
Galileo
Magellan
Space Station components
Boosters - Solid Rocket Boosters
No. boosters2
انجن1 solid
قوت دھکیل2,800,000 lbf each, سطح سمندر liftoff (12.5 MN)
Specific impulse269 s
Burn time124 s
Propellantsolid
First stage - External Tank
Engines(none)
(3 SSMEs located on Orbiter)
Thrust1,225,704 lbf total, sea level liftoff (5.45220 MN)
Specific impulse455 s
Burn time480 s
PropellantLOX/LH2
Second stage Orbiter
Engines2 OME
Thrust53.4 kN combined total vacuum thrust (12,000 lbf)
Specific impulse316 s
Burn time1250 s
PropellantMMH/N2O4

ناسا کے خلائی جہاز جنہیں انگریزی میں سپیس ٹرانسپورٹیشن سسٹم بھی کہا جاتا ہے، امریکی حکومت انسان بردار خلائی جہاز کے طور پر استعمال کرتی ہے۔ دو پروں والے اس خلائی جہاز کو عمودی انداز میں اڑایا جاتا ہے۔ عموماً ہر پرواز میں 5 سے 7 تک خلاباز ہوتے ہیں تاہم بعض اوقات 8 خلاباز بھی جہاز میں بٹھائے گئے ہیں۔ انسانوں کے علاوہ 50000 پاؤنڈ یعنی 22700 کلو وزن کو بھی یہ خلائی جہاز خلا میں نچلے مدار تک لے جاتی ہے۔ جب ان کا مقصد پورا ہو جاتا ہے تو یہ خلائی جہاز خود کو مدار سے الگ کر لیتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے ان میں خصوصی انجن لگے ہوتے ہیں۔ مدار سے الگ ہونے کے بعد یہ جہاز زمین کی فضاء میں دوبارہ داخل ہو جاتے ہیں۔ اترنے کے دوران میں خلائی جہاز گلائیڈر کی طرح کام کرتے ہوئے اپنے اڑان کے نظام کی مدد سے اترتا ہے۔

سپیس شٹل دنیا کا واحد پر دار خلائی جہاز ہے جو خلائی مدار تک پہنچ اور واپس آ سکتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ واحد خلائی جہاز ہے جو ایک سے زیادہ مرتبہ استعمال ہو سکتا ہے۔ اس کے مقاصد میں مختلف مداروں تک آنا جانا، خلائی مرکز تک خلاباز اور آلات اور خوراک وغیرہ پہنچانا شامل ہے۔ اس کے علاوہ کئی مصنوعی سیاروں کو اس جہاز کی مدد سے زمین پر واپس لایا گیا ہے تاہم اس مقصد کے لیے خلائی جہاز کا استعمال انتہائی کم ہوتا ہے۔ ان خلائی جہازوں کی مدد سے بین الاقوامی خلائی مرکز سے بڑی مقدار میں سامان واپس زمین پر لایا جاتا ہے۔ روسی خلائی جہاز سویوز میں خلائی مرکز سے سامان زمین پر لانے کی گنجائش بہت کم ہے۔ ہر خلائی جہاز سو مرتبہ استعمال یا دس سال کی مدت کے لیے بنایا گیا تھا۔

ان خلائی جہازوں کا منصوبہ 1960ء کی دہائی کے اواخر میں شروع کیا گیا تھا۔ 1970ء کی دہائی میں ناسا کے لیے انسان بردار خلائی سفر کے لیے یہی جہاز استعمال ہوئے تھے۔ ویژن فار سپیس ایکسپلوریشن کے مطابق ان خلائی جہازوں کا استعمال 2010ء میں بین الاقوامی خلائی مرکز کی تعمیر کے بعد ختم کر دیا جانا تھا۔ ناسا کا منصوبہ ہے کہ ان خلائی جہازوں کی بجائے اورین نامی خلائی جہاز استعمال کیے جائیں تاہم فی الوقت مالی مشکلات کے سبب یہ منصوبہ تاخیر کا شکار ہے۔