لاہور، ورجینیا
امریکی ریاست ورجینیا میں پاکستانی شہر کے نام پر مقام
لاہور (Lahore) ریاستہائے متحدہ امریکا میں اورنج کاؤنٹی، ورجینیا میں ایک چھوٹا شہر ہے۔ اس کا نام پاکستان کے صوبہ پنجاب کے قدیم تاریخی شہر لاہور کے نام پر انیسویں صدی میں ایک جنرل اسٹور کے مالک نے برصغیر پاک و ہند پر کتابوں کے مطالعے کے بعد رکھا۔
ہر ہے جو 1850 کی دہائی میں رکھا گیا۔ لاہور کے طول بلد 38.198N اور عرض بلد -77.969W ہے۔ یہ مشرقی معیاری منطقہ وقت میں ہے۔ اس کی بلندی 364 فٹ (111 میٹر) ہے۔[1]
نام کی تاریخ
ترمیمگاؤں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اسے ایک امریکی جوڑے نے 1850 کی دہائی میں آباد کیا۔ انھوں نے برصغیر پاک و ہند پر ایک کتاب پڑھتے ہوئے اس نام کا انتخاب کیا۔ یہ نام جنگ آزادی ہند کی تحریک میں انگریزوں کے خلاف مقامی لوگوں کی جدوجہد کی وجہ سے 1857 میں کافی خبروں میں تھا۔ اس کا نام لاہور شہر پر ہے جو پاکستان پنجاب میں ہے۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Lahore, Virginia Information - ePodunk"۔ مورخہ 2017-06-26 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-06-19
مزید دیکھیے
ترمیمبیرونی روابط
ترمیم- لاہور، ورجینیاآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ epodunk.com (Error: unknown archive URL)
- لاہور، ورجینیا -یو ٹیوب
- لاہور، ورجینیا - ویکی میپیا
- ڈیلی ٹائمز
- پاک ڈیفینس[مردہ ربط]