لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (Lahore Electric Supply Company) جسے عام طور پر لیسکو (LESCO) کہا جاتا ہے لاہور، پنجاب، پاکستان کو بجلی کی فراہمی اور تقسیم کار کمپنی ہے۔ یہ 1998 میں واپڈا کو تقسیم کرکے تشکیل دیا گیا تھا۔ لیسکو نیپرا کی طرف سے الاٹ کردہ اپنے مخصوص علاقے میں اپنی خدمات فراہم کرتا ہے۔ یہ وسطی پنجاب کے 5 اضلاع لاہور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، ننکانہ اور قصور میں بجلی کی تقسیم اور ترسیل کی خدمات فراہم کرتا ہے۔ لیسکو کا ہیڈ کوارٹر لاہور شہر میں واقع ہے۔[1]