لاہور بادشاہز انڈین کرکٹ لیگ کے 2008ء اور 2008-09ء کے کرکٹ سیزن میں کرکٹ کھیلنے والی ایک ٹیم تھی۔ اس ٹیم کے کپتان پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق تھے۔[1][2] اس ٹیم نے اپنا پہلا آئی سی ایل میچ 11 مارچ 2008ء کو سابقہ ٹورنامنٹ کی چیمپئن چنائی سپر سٹارز کے خلاف کھیلا۔لاہور بادشاہ آئی سی ایل کی اس لحاظ سے منفرد ٹیم تھی کہ اس ٹیم میں شامل تمام کھلاڑی پاکستان سے تعلق رکھتے تھے۔ جو پاکستان کی قومی ٹیم کے لیے کھیل چکے تھے۔بادشاہ ایک فارسی لفظ ہے جو اردو اور ہندی میں مستعمل ہے۔

لاہور بادشاہز
افراد کار
کپتانپاکستان کا پرچم انضمام الحق
کوچپاکستان کا پرچم معین خان
معلومات ٹیم
تاسیس2008

سابقہ دستہ (مارچ 2008 )

ترمیم

اس ٹیم نے 2008 کی آئی سی ایل چیمپئن شپ اپنے سابقہ دستے کے ساتھ ہی جیتی۔

تربیت کار

ترمیم

اس ٹیم کے تربیت کار سابق پاکستانی وکٹ کیپر معین خان تھے۔

سابقہ کارکردگی

ترمیم
ٹورنامنٹ درجہ
2007 انڈین کرکٹ لیگ 20-20 انڈین چیمپین شپ ٹیم شامل نہ تھی
2008 انڈین کرکٹ لیگ 50s ٹیم شامل نہ تھی
2008 انڈین کرکٹ لیگ ایڈل وس 20 چیلنج رنرز اپ
2008 انڈین کرکٹ لیگ 20-20 مقامی ٹورنامنٹ میچ نہیں کھیلے
2008 انڈین کرکٹ لیگ 20-20 انڈین چیمپئن شپ، 2008/09 فاتح

یہ ٹیم دوسری ٹیم ہے جس نے بین الاقوامی کلب ٹورنامنٹ جیتا، پہلی ٹیم فیصل آباد وولوز تھی جس نے بین الاقوامی 20:20 کلب چیمپئن شپ جیتی۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. آئی سی ایل عملہ (مارچ 3، 2008)۔ "آئی سی ایل کی ٹیمیں"۔ آئی سی ایل۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 مارچ 2008  [مردہ ربط]
  2. کرک انفو (29 فروری 2008)۔ "آئی سی ایل کے دوسرے ٹورنامنٹ کی ٹیمیں"۔ کرک انفو۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 مارچ 2008 
  3. ICL adds four players | Indian Television Dot Com