لاہور سارنگی سکول
میوزک کی تعلیم کا مرکز،
یہ ادارہ لاہور کے لوہاری گیٹ کے نزدیک ہے، استاد عمر شریف خان جو استاد مہدی حسن کے باقاعدہ گنڈا بند شاگرد ہیں انھوں نے سارنگی میوزک اسکول میں بحثیت استاد اپنے فرائضِ منصبی ستمبر 2019ء کو سنبھال لیے، ان سے پہلے یہاں پر اسرار نبی بطور میوزک استاد کے تربیت دے رہے تھے۔ ان کی وفات کے بعد استاد نہ ہونے کی وجہ سے اسکول کچھ عرصہ کے لیے بند رہا، چونکہ یہ والڈ سٹی اتھارٹی کا پروجیکٹ ہے اس لیے اس کے چیئرمین کامران لاشاری نے ذاتی دل چسپی لے کر استاد عمر شریف خان کو تعینات کیا،